مندرجات کا رخ کریں

ابراہیم خان دوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابراہیم خان دؤم (وفات: 1713ء) صوبیدار بنگال صوبہ تھا۔ وہ نواب علی مردان خان کا فرزند تھا۔ مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے عہد کا بنگال صوبہ کا آخری صوبیدار تھا۔

سوانح

[ترمیم]

ابراہیم خان نواب علی مردان خان کا بڑا بیٹا تھا۔ بنگال صوبہ کی تقرری سے قبل اُسے لاہور، کشمیر اور بہار کی نظامت سپرد کی گئی تھی۔ ابراہیم خان کا ایک بیٹا زبردست خان نام کا تھا۔

عہدِ نظامت

[ترمیم]

اولاً 1654ء میں ابراہیم خان مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے دربار میں دیوان کے عہدے پر فائز ہوا تھا۔ دیوان کا عہدہ تا دمِ مرگ قائم رہا۔ 1689ء میں مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے ابراہیم خان کو لاہور، کشمیر اور بہار کا صوبیدار مقرر کیا۔ اُس کے عہدِ نظامت میں انگریز تاجروں نے بنگال صوبہ میں متعدد شاہی فرامین حاصل کیے تاکہ تجارتی راستے ہموار ہوسکیں۔ 1695ء/1696ء میں اُس نے چندراکونا زمیندار اور شوبھا سنگھ کی بغاوتوں کو کچل ڈالا۔ 1697ء میں اورنگزیب عالمگیر نے بنگال صوبہ کی عملداری سے معزول کرتے ہوئے اپنے پوتے عظیم الشان کو صوبیدار مقرر کر دیا۔[1]

آخری ایام

[ترمیم]

1707ء میں مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی وفات کے بعد مغلیہ سلطنت انتشار و زوال کا شکار ہوئی اور بالآخر 1713ء میں فرخ سیر مغل شہنشاہ بن گیا۔ ابراہیم خان بدستور دیوان کے عہدے پر فائز تھا لیکن فرخ سیر کے حکم سے ابراہیم خان کو قتل کر دیا گیا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Jamal, Ahmed A. Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ed.). Asiatic Society of Bangladesh.
ماقبل  صوبیدار بنگال صوبہ
1689ء1697ء
مابعد