ابراہیم روگووا
ابراہیم روگووا Ibrahim Rugova | |
|---|---|
| ذاتی تفصیلات | |
| پیدائش | 2 دسمبر 1944 |
| وفات | 21 جنوری 2006ء (61 سال) |
| جماعت | ایل ڈی کے (1989–2006) |
| زوجیت | مانا روگووا |
ابراہیم روگووا (2 دسمبر 1944ء - 21 جنوری 2006ء)، ایک البانوی سیاست دان تھے جو کوسووکے پہلے صدر اور یہاں کی بڑی سیاسی پارٹی ڈیموکریٹک لیگ آف کوسووا کے بھی صدر تھے۔ کوسووا کے تنازعات کے دوران روگووا ایک اعتدال پسند البانوی نژاد رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے اور بعد میں کوسووا کے بابائے قوم بنے۔
خاندان اور ابتدائی زندگی
[ترمیم]ابراہیم روگووا 2 دسمبر 1944ء کو جرنجے کوسووا میں، ایک البانوی قبیلے کلمیندی کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے۔ اس وقت کوسووا کا زیادہ تر حصہ البانیا میں شامل تھا (جو 1941ء تک اٹلی کے اور بعد میں 1943ء تک نازی جرمنی کے کنٹرول میں رہا)۔ یوگوسلاویہ کا اس علاقے پر کنٹرول پہلی جنگ عظیم احتتام کے قریب بحال ہوا جب مارشل ٹیٹو کی یوگوسلاو پارٹیسان آرمی نے البانوی قوم پرستوں کو شکست سے دوچار کیا۔ اس کے باپ اوکے روگووا اور دادا رروستے روگووا کو یوگوسلاوی کیمونسٹوں نے جنوری 1945ء میں، جنگ میں جرمنوں کے اتحادی ہونے کے الزام میں پھانسی دے دی تھی۔ اگرچہ روگووا کا دعوا ہے کہ وہ پارٹیسان تھے۔ روگووا نے پرائمری تعلیم استوک سے حاصل کی اور ہائی اسکول پیچ سے مکمل کیا اور 1967ء میں گریجوئیشن کی۔
اس کے بعد وہ مزید تعلیم کے لیے نئی قائم ہوئی پریسٹینا یونیورسٹی چلے گئے، یہاں وہ فلاسفی اور مطالعہ البانیہ کے طالب علم رہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- 1944ء کی پیدائشیں
- 2 دسمبر کی پیدائشیں
- نامعلوم پیرامیٹرز استعمال کرنے والے صفحات
- البانوی سیاستدان
- البانوی شخصیات
- اموات بسبب سرطان ریہ
- بیسویں صدی کا ادب
- عدم تشدد
- فضلا جامعہ پیرس
- فعالیت پسند آزادی
- کوسوو البانوی
- کوسوو کے صدور
- کوسوو میں پیدا ہونے والی شخصیات
- کوسووار جمہوری فعالیت پسند
- کوسووار مصنفین
- کوسووہ کے ہیرو
- کوسووہ میں سرطان سے اموات
- یورپی مسلم شخصیات
- یوگوسلاوی سیاست دان
- یونیورسٹی آف پریشتینا کے فضلا
- 2006ء کی وفیات
- سخاروف انعام یافتگان
- تمباکو نوشی سے ہونے والی اموات