ابن ابی جمہور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابن ابی جمہور، پورا نام محمد بن زین الدین ابی الحسن علی بن حسام الدین ابراہیم بن حسن بن ابراہیم بن ابی جمہور۔ احسائی، شیعہ عالم، مجتہد، صوفی شیعی اور محدث تھے۔ 879ھ/1475ء کو حج کے لیے گئے۔ نوح (شام) میں علی بن بلال کی شاگردی اختیار کی۔ قرآت کے سات طریقوں سے واقف تھے۔ آئین شیعی پر غور کرنے والے تھے۔ اس نے تصوف اور فلسفہ میں علم کلام کے ذریعے مطابقت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مزید برآں شیعی احادیث کی تدوین اور روایت کے طریقوں میں تسلسل پیدا کرنے کی سعی کی۔ مذہب امامیہ اور احادیث و فقہ پر اس کی سولہ سترہ کتابیں ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]