محمد بن تومرت
| محمد بن تومرت | |
|---|---|
| (عربی میں: ابن تومرت)، (عربی میں: محمد بن عبد الله بن تومرت)[1] | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 1080ء کی دہائی |
| وفات | 20 اگست 1130[2] تینمل |
| شہریت | دولت موحدین |
| مذہب | اسلام |
| فرقہ | سنی |
| فقہی مسلک | ظاہری |
| عملی زندگی | |
| تلمیذ خاص | عبدالمومن |
| پیشہ | سیاست دان ، مصنف ، حاکم ، الٰہیات دان ، فلسفی [3]، شاعر |
| مادری زبان | بربر زبانیں |
| پیشہ ورانہ زبان | بربر زبانیں ، عربی |
| کارہائے نمایاں | العقیدہ المرشدہ |
| عسکری خدمات | |
| لڑائیاں اور جنگیں | معرکہ البحیرہ |
| درستی - ترمیم | |
محمد ابن تومرت موحدین کے بانی تھے۔ وہ کوہ اطلس کے ایک بربر قبیلے کے رکن تھے اور ایک پیش امام کے صاحبزادے تھے۔ انھوں نے نوجوانی میں حج بیت اللہ کیا اور وہاں سے بغداد گئے۔
محمد ابن تومرت بہت بڑے عالم دین تھے۔ وہ عہد سلجوقی کے مشہور عالم امام غزالی کے شاگرد تھے اور انہی کی تحریک پر انھوں نے مغرب (یعنی مراکش) میں اپنی اصلاحی تحریک شروع کی۔
اس تحریک کا مقصد سماجی و اخلاقی اصلاح تھا۔ وہ جہاں کہیں شریعت کے خلاف کوئی حرکت دیکھتے تو اس پر ٹوکتے۔ انھوں نے مسلمانوں میں پھیلنے والی شراب نوشی اور بے پردگی سمیت دیگر برائیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد شروع کی۔
انھوں نے صرف سختی ہی نہیں کی بلکہ وعظ و نصیحت کے ذریعے لوگوں میں اسلامی روح پیدا کرنی شروع کردی۔ ان کی ہر دلعزیزی اور مقبولیت دیکھ کر مرابطین کی حکومت کو خطرہ پیدا ہوا اور ان کو مراکش سے جلا وطن کر دیا۔ وہ دوسرے شہر اغمات آ گئے لیکن یہاں سے بھی انھیں جلا وطن کر دیا گیا۔ اب وہ اپنے وطن ہرغہ چلے گئے جو کوہ اطلس میں واقع تھا۔ یہاں کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں ان کی دعوت قبول کی۔ انھوں نے فوجی تربیت بھی حاصل کی اور مذہبی تعلیم بھی۔ اب مرابطین کی فوج یہاں بھی آگئی اور بستی کا محاصرہ کر لیا لیکن اب ابن تومرت کے ساتھی، جن کا نام موحدین تھا، مقابلہ کرنے کے قابل ہو گئے تھے اس لیے بڑی سخت لڑائی ہوئی اور سرکاری فوج کو شکست ہوئی۔ اس کے بعد موحدین اور مرابطین میں لڑائیوں کا سلسلہ کئی سال تک جاری رہا۔ 524ھ میں ابن تومرت کا انتقال ہو گیا اور ان کے ایک ساتھی عبدالمومن کو جماعت موحدین کا امیر منتخب کر لیا گیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام — ناشر: دار العلم للملایین — : اشاعت 15 — جلد: 6 — صفحہ: 228 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR
- ↑ https://pantheon.world/profile/person/Ibn_Tumart — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118981250 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
- 1080ء کی پیدائشیں
- 1130ء کی وفیات
- اسلامی مذہبی رہنما
- اشاعرہ
- بارہویں صدی کی بربر شخصیات
- بارہویں صدی کی المغربی شخصیات
- بربر حکمران
- بربر علماء
- بربر مصنفین
- تاریخ المغرب
- گیارہویں صدی کی بربر شخصیات
- گیارہویں صدی کی مراکشی شخصیات
- المغرب کے مذہبی رہنما
- المغرب کے مصنفین
- موحدین
- مہدیت
- ظاہریہ
- مدعیان مہدی
- 1080ء کی دہائی کی پیدائشیں
- مہدویات
- مصمودہ
- کرامات دکھانے والی شخصیات
- 1128ء کی وفیات
- بربر
- 1077ء کی پیدائشیں
- مسلمان مبلغین
- المغربی شخصیات
- المغربی اسلامی مذہبی رہنما
