ابن زیدون
Appearance
(394ھ۔ یکم رجب 463ھ / 1003ء۔ 4 ابريل 1071ء )
ابو الوليد احمد بن عبد اللہ بن احمد بن غالب بن زيدون مخزومی اندلسی اندلس کے نامور شاعر اور ادیب۔ مناظر فطرت اور قلبی جذبات کو دلآویز انداز سے بیان کرنے میں کمال حاصل تھا۔ ایک دیوان یادگار ہے۔ دنیائے ادب میں ایسی شہرت کے حامل تھے کہ اشبیلیہ میں بنو عباد کے مقرب خاص بن گئے۔
قرطبہ میں اپنے والد ابوبکر عبد اللہ سے جو خود بھی ایک ادیب، قاضی اور فقیہ تھے، تعلیم حاصل کی۔ مورخ ابن بسام نے ابن زیدون کی تحریروں کے لیے "غایتہً منشور و منظوم" کے الفاظ استعمال کیے۔ اشبیلیہ میں وفات پائی۔