ابو یحییٰ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ابویحییٰ سے رجوع مکرر)
ابو یحییٰ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 ستمبر 1969ء (55 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی
جامعۂ ہمدرد  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ریحان احمد یوسفی المعروف ابویحییٰ (پیدائش 22 ستمبر 1969)ایک پاکستانی اسکالر [1]، ڈیڑھ درجن سے زائد کتب کے مصنف اور مبلغ قران بھی ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ابو یحییٰ کا تعلق کراچی کے ایک عملی صوفی اور بریلوی گھرانے سے ہیں تاہم غور و فکر اور وسعت مطالعہ کے سبب وہ خودکو مسلکی وابستگیوں سے بالا سمجھتے ہیں۔اپنے علمی سفر میں انھوں نے مولانا احمد رضا خان صاحب فاضل بریلویؒ، مولانا اشرف علی تھانویؒ، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ، مولانا امین احسن اصلاحیؒ، ڈاکٹر اسرار احمدؒ صاحب، مولانا وحید الدین خان صاحب اور علامہ جاوید احمد صاحب غامدی کے کام سے غیر معمولی استفادہ کیا۔ وہ 2002ء سے پہلے جزوقتی مبلغ تھے لیکن 2002ء کے بعد سے کل وقتی طور پراخبارات[2]، ٹی وی اور عوامی اجتماعات میں تحریر و تقریر کے ذریعے لوگوں کو ایمان اور اخلاق کی دعوت دے رہے ہیں۔

انذار کا قیام[ترمیم]

ابتدا میں انھوں نے دانش سرا پاکستان سے منسلک ہوکر اصلاح و تربیت کا آغاز کیا۔ سن 2008 میں بطور ایسوسی ایٹ فیلو المورد [3][4]سے وابستہ ہوئے اور اس وقت بطور اعزازی فیلو[5] [6]اس سے وابستہ ہیں۔ سن 2009 میں کراچی کے مضافات میں لوگوں کی اخلاقی اصلاح اور تربیت کے لیے ایک تربیت گاہ قائم کی۔ سن 2013 میں انہی مقاصد کے حصول کے لیے انذار [7]کے نام سے ایک ادارہ [8]قائم کیا۔ وہ اسی نام سے نکلنے والے ایک رسالے ’’ماہنامہ انذار‘‘ کے مدیر بھی ہیں جس میں ان کے مضامین ہر ماہ شائع ہوتے ہیں۔

تعلیم[ترمیم]

ابو یحییٰ نے علوم اسلامیہ اور کمپیوٹر سائنس میں اونرز اور ماسٹرز کی ڈگریاں فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن کے ساتھ حاصل کیں اور سوشل سائنسز میں ایم فل کیا۔ انھوں نے اپنا پی ایچ ڈی اسلامک اسٹیڈیز میں مکمل کیا۔ ان کے پی ایچ ڈی مقالہ کا موضوع ”Evolution of Dawah Methodology Literature in 20th Century Subcontinent“ تھا۔

کتب[ترمیم]

ان کی کتب [9]میں ’’جب زندگی شروع ہوگی‘‘ کے علاوہ ’’قسم اس وقت کی‘‘، ’’قرآن کا مطلوب انسان‘، ’’بس یہی دل‘‘، ’’حدیث دل‘‘ اور ’’تیسری روشنی‘‘ نمایاں ہیں۔ ان کی پہلی تصنیف ’’مغرب سے مشرق تک‘‘ تھی جو کینیڈا، امریکا اور سعودی عرب کا سفرنامہ تھا۔ ان کی دوسری تصنیف ’’عروج و زوال کا قانون اور پاکستان‘‘ تھی۔ یہ دونوں کتب جو ابتدائی زمانے میں شائع ہوئیں علمی و ادبی حلقوں میں غیر معمولی پزیرائی حاصل کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ابویحییٰ نے درجن سے اوپر مختصر تصانیف اور اصلاحی کتابچے بھی لکھے ہیں۔

جب زندگی شروع ہوگی[ترمیم]

”جب زندگی شروع ہوگی“ ابویحیٰ کی سب سے زیادہ معروف کتاب ہے جو اردو کے علاوہ دیگر کئی زبانوں میں بھی شائع ہو چکی ہے۔ اس کتاب کا انگریزی ترجمہ ”When life Begins“ کے نام سے ہوا ہے۔

تیسری روشنی[ترمیم]

اس کتاب میں مصنف نے اپنے حالات زندگی تفصیل کے ساتھ بیان کیے ہیں۔

دیگر کتب[ترمیم]

  • قسم اس وقت کی
  • آخری جنگ
  • خدا بول رہا ہے
  • ادھوری کہانی
  • قرآن کا مطلوب انسان
  • حکمت کی باتیں
  • وہی رہ گذر
  • بندگی کے سو رنگ
  • کھول آنکھ زمیں دیکھ
  • ملاقات
  • حدیثِ دل
  • بس یہی دل
  • سیر ناتمام
  • رحمتوں کے سائے میں

ناولز اور دیگر کتابیں آڈیو/ویڈیو شکل میں یوٹیوب اور ویب گاہ پر دستیاب ہے۔


حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ابو یحیٰ ۔ دلیل ڈاٹ پی کے"۔ 25 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2021 
  2. ڈیلی پاکستان پر بلاگز
  3. ریحان احمد یوسفی۔ المورد پر تعارف
  4. ابو یحیٰ المورد[مردہ ربط]
  5. ریحان احمد یوسفی۔ المورد
  6. ابو یحیٰ۔ میزان ٹی وی
  7. http://www.inzaar.pk/
  8. http://www.inzaar.org/
  9. ابویحیٰ۔ گڈ ریڈز