ابو البرکات نسفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ابو البرکات نسفی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1240  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
تاریخ وفات سنہ 1310 (69–70 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان عربی[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر

ابو البركات نسفی کتاب المنار کے مصنف اور حنفی فقہا میں معتبر نام ہیں۔

نام[ترمیم]

عبد اللہ بن احمد بن محمود حافظ الدين ابو البركات، فقیہ حنفی مفسر نسبت علاقہ نسف کی طرف ہے جو صغد کے علاقے میں ہے، تاریخ میں ان کی ولادت نہیں ملتی۔

مشائخ[ترمیم]

ابو البرکات نسفی شمس الائمہ كردری حمید الدین ضریر بدر الدین خواہر زادہ اوراحمد العتابی کے شاگرد تھے ۔

شاگرد[ترمیم]

ان کے شاگردں میں مظفر الدین الساعاتی مصنف مجمع البحرین اور حسام الدین السغناقی شارح ہدایہ تھے۔

علمی خدمات[ترمیم]

مدرسہ القطبیہ السلطانیہ میں درس دیتے تھے۔

تالیفات[ترمیم]

  • ان کی کئی فقہ،اصول اور تفسیر میں تصنیفات ہیں
  • تفسير مدارك التنزيل وحقائق التأويل،یہ ایک متوسط حجم کی تفسیر ہے جسے بعد میں تفسير الكشاف وتفسير البيضاوی کے نام سے مختصر کیا گیا ۔
  • کتاب المنار فی اصول الفقہ۔ اصول فقہ پر مختصر مگر جامع کتاب ہے اس کی کئی شروحات ہیں ۔
  • کتاب الوافی۔ پہلے ہدایہ کی شرح لکھنے کا ارادہ تھا بعد میں یہ کتاب مستقل ہو گئی اس کی شرح کتاب الکافی لکھی ۔

وفات[ترمیم]

ابو البرکات نسفی 710ھ، 1310ء ايجج (خوزستان)کے قریب اصفہان سفر میں انتقال کیا اور وہیں دفن ہوئے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16259025w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 22 صفحہ269،جامعہ پنجاب لاہور