مندرجات کا رخ کریں

ابو الحسن صغیر سندھی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شیخ ابو الحسن سندھی صغیر آپ کا شمار سندھ کے بڑے محدثین میں ہوتا ہے

نام ونسب

[ترمیم]

شیخ ابو الحسن غلام حسین بن محمد صادق نقشبندی ٹھٹوی سندھی۔ المعروف (ابو الحسن صغیر)۔

ولادت

[ترمیم]

آپؒ سندھ کے علمی شہر ٹھٹہ میں سن 1125ھ بمطابق 1713ء میں پیدا ہوئے۔[1]

تحصیل علوم

[ترمیم]

آپؒ کا بچپن سندھ میں گذرا، وہیں ان کی نشو و نما ہوئی اور اپنے والد ماجد سے علمی تحصیل کی جو شیخ محمد معین ٹھٹوی کے شاگرد تھے۔ آپ کو "صغیر" اس لیے کہا جاتا ہے تاکہ آپ میں اور ابو الحسن محمد بن عبد الھادی سندھی کبیر میں فرق کیا جائے٬ کیونکہ دونوں کی کنیت ایک جیسی ہے۔ آپؒ کا شمار بڑے محدثین میں ہوتا ہے۔اپنے شہر ٹھٹہ سے مدینہ منورہ ہجرت کر کے گئے۔مدینۃ منورۃ میں آپ نے شیخ محمد حیات چاچڑ سندھی سے اپنا تعلق جوڑ لیا اور آخر عمر تک ان سے علمی تحصیل کرتے رہے۔آپ بڑے اچھے ماہر خطاط تھے، ہر سال صحیح بخاری شریف اپنے ہاتھ سے خوبصورت انداز میں لکھ کر بیچتے تھے۔شیخ عبد الرحمن انصاری فرماتے ہیں کہ: وہ ہمارے ساتھی تھے، 1165ھ میں مدینہ منورہ تشریف لے آئے اور مسجد نبوی میں حدیث میں آپ سا کوئی ماہر نہ تھا، ہمیشہ مسجد نبوی میں رہتے تھے، یہاں تک آپ کے اسباق دن رات میں دس (10) تک پہنچتے تھے اور آپ دنیاوی تجارت وغیرہ بھی کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کا شمار مدینہ منورہ کے امیروں میں ہو گیا، آپ نے کئی شادیاں کیں۔[2]

اساتذہ

[ترمیم]
  • 1۔ محمد صادق سندھی (آپ کے والد ماجد)۔
  • 2۔ شیخ محمد حیات سندھی
  • 3۔ شیخ محمد ھاشم
  • 4۔ شیخ نجم الدین عبد المعین سندھی
  • 5۔ شیخ عبد الولی سورتی

تلامذہ

[ترمیم]

آپؒ مسجد نبوی میں اپنے استاد شیخ محمد حیات سندھی کی وفات کے بعد ان کی مسند پر بیٹھ کر قال اللہ و قال الرسول ﷺ پڑھانے لگے،آپؒ کے چند شاگرد یہ ہیں: 1۔ سید ابو سعید بن محمد ضیاء الشریف حسنی بریلوی۔ 2۔ شیخ امین الدین بن الحمید العلوی الکاکوری۔ 3۔ شیخ نعمت اللہ سندھی

تصنیفات

[ترمیم]
  • بهجة النظر علی شرح نخبة الفکر- في اصول الحديث
  • شرح جامع الاصول لابن الأثير
  • الإفاضة المدنیة فی الإرادة الجزئیة- مطبوع
  • إنباء الأنباء فی حیاة الأنبیاء۔ مطبوع[3]

وفات

[ترمیم]

آپؒ مدینۃ منورۃ میں جمعۃ المبارک کی رات رمضان المبارک کی 25 تاریخ سن 1187ھ بمطابق 1773ء کو انتقال کر گئے۔[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. معجم المؤلفين ، (10/ 76)،المؤلف: عمر رضا كحالة الناشر: مكتبة المثنى بيروت،
  2. تحفۃ المحبین والاصحاب فی معرفۃ ما للمدنیین من الانساب، ص 287 ، عبد الرحمن الانصاری
  3. ھدیۃٰ العارفین 1/338، وکالۃ المعارف استانبول 1951، اعادۃ طبع، دار احیاء التراث العربی، بیروت
  4. الأعلام۔المؤلف: خير الدين بن محمود بن محمد بن علي بن فارس، الزركلي،دار العلم للملايين بیروت