مندرجات کا رخ کریں

ابو العباس احمد کثیر فرغانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابوالعباس احمد بن محمد ابن کثیر الفرغانی مسلمان ماہر فلکیات تھا جو فرغانہ(ترکستان) میں پیدا ہوا۔ وہ دھوپ گھڑی کی ایک ترقی یافتہ شکل کا موجد بھی تھا۔

تصانیف

[ترمیم]
  • جوامع علم النجوم والحرکات السماویہ

مصنف نے ہیئت یا فلکیات میں اپنے مشاہدات کو اس میں قلمبند کیا۔ الفرغانی کی کتاب الجوامع علم النجوم (Compendium of Astronomy) کا لاطینی ترجمہ پہلی بار جیرارڈ آف کریمونا نے 1135ء میں کیا تھا اور اِس کتاب کا جرمن ترجمہ 1537ء میں نورمبرگ جرمنی سے اور فرانسیسی ترجمہ 1546ء میں پیرس سے اور دوبارہ 1590ء میں فرینکفرٹ جرمنی سے شائع ہوا تھا۔ ہسپانوی زبان میں الجوامع علم النجوم کا ترجمہ 1590ء میں فرینکفرٹ جرمنی سے شائع ہوا۔ انگریزی ترجمہ کمپینڈئیم آف آسٹرانومی کے نام سے تقریباً سولہویں صدی عیسوی میں یورپ میں مقبولِ عام تھا۔

  • الکامل فی الاسطرلاب
  • المدخل اِلی علم الہیئت افلاک
  • کتاب الحرکات السماویہ،