ابو بکر کرجی
| ابو بکر کرجی | |
|---|---|
| (فارسی میں: بوبکر محمد بن حسن کرجیا) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 13 اپریل 953ء کرج ، کرخ |
| تاریخ وفات | سنہ 1029ء (75–76 سال)[1][2] |
| رہائش | بغداد [3] |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | عالم مسلم |
| پیشہ ورانہ زبان | عربی [4] |
| درستی - ترمیم | |
ابو بکر محمد بن حسن کرجی یا الکرخی کا جنم موجودہ ایران کے علاقے "کرج" کے نواح میں ہوا، تاہم مؤرخین ان کا لقب "الکرخی" بتاتے ہیں، جو بغداد کے ایک علاقے "الکرخ" کی نسبت سے ہے۔ ان کی پیدائش کی تاریخ معلوم نہیں۔ انھوں نے اپنی زندگی بغداد میں گزاری اور وہیں علمی و تحقیقی کام انجام دیے، خصوصاً دسویں صدی عیسوی کے آخر اور گیارھویں صدی کے آغاز میں۔ ان کا انتقال بغداد میں 429ھ / 1020ء میں ہوا۔ انھوں نے زندگی کا ایک بڑا حصہ پہاڑی علاقوں میں گزارا، جہاں وہ عملی انجینئرنگ کے کاموں میں مصروف رہے۔[5][6][7][8][9]
نام اور پیدائش
[ترمیم]ان کا مکمل نام ابو بکر محمد بن حسن کرجی ہے۔ وہ ریاضی دان اور انجینئر تھے، جن کا جنم ایران کے علاقے کرج کے قریب ہوا۔ ان کی پیدائش کی تاریخ نامعلوم ہے، جبکہ وفات سنہ 410ھ / 1020ء میں ہوئی۔ وہ ریاضی کے مختلف نمونوں میں ماہر تھے اور انھوں نے ایک مشہور مثلثی ترکیب ایجاد کی، جو آج "مثلثِ پاسکل" (Pascal's Triangle) کے نام سے جانی جاتی ہے۔[10]
علمی خدمات
[ترمیم]- جبر اور حساب میں گہری مہارت اور متعدد نظریات کی بنیاد رکھی۔
- جذور صماء (غیر جذری اعداد) کی جمع و تفریق کے قوانین مرتب کیے۔
- مربع اور مکعب اعداد کے مجموعے نکالنے کے طریقے پیش کیے۔
- مثلث المعاملات (Pascal's Triangle) کی صورت گری کی جو آج بھی ریاضی میں استعمال ہوتا ہے۔
- درجہ دوم کی مساوات کے عمومی حل کا قانون تیار کیا۔
- ریاضی کو عملی زندگی سے جوڑنے پر خاص زور دیا۔
اہم تصنیفات
[ترمیم]- . کتاب الفخری (الحساب میں)
- . کتاب البدیع
- . رسالہ: "ریاضیات اور عملی زندگی"
- . رسالہ: "الجذور الصماء کی استخراج و ضرب"
- . رسالہ: "سطوح کی مساحت"
- . رسالہ: "جبر کی مختلف صورتوں پر تعلیقات"
- . رسالہ: "مربعات و مکعبات کے مجموعے پر نظریاتی برہان"
- . مختلف درجوں کی 250 سے زائد مساوات پر مشتمل رسائل
فضائل
[ترمیم]مورخ جارج سارتن نے لکھا:
| ” | "یورپ ریاضی میں الکرجی کا مرہون منت ہے، کیونکہ اس نے الجبر کے مکمل ترین نظریات فراہم کیے ۔" | “ |
- کرجی نے ابو کامل مصری سے بھی استفادہ کیا اور اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پہاڑی علاقوں میں گزار کر انجینئرنگ میں مہارت حاصل کی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://pantheon.world/profile/person/Al-Karaji — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://pantheon.world/profile/person/Al-Karaji
- ↑ ناشر: چارلس سکریبنرز سنز — ISBN 978-0-684-31559-1
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb124553811 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015
- ↑ "Muhammad Al-Karaji: A Mathematician Engineer from the Early 11th Century | Muslim Heritage". www.muslimheritage.com (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2024-03-27. Retrieved 2018-08-10.
Of Persian origin, he spent an important part of his scientific life in Baghdad where he composed ground breaking mathematical books.
- ↑ Helaine Selin (2008)۔ Encyclopaedia of the history of science, technology, and medicine in non-western cultures۔ Berlin New York: Springer۔ ISBN:9781402049606۔
Al-Karajī Abū Bakr Muh.ammad was a Persian mathematician and engineer.
- ↑ Josef W. Meri (جنوری 2006)۔ Medieval Islamic Civilization, Volume 1 An Encyclopedia۔ Routledge۔ ISBN:978-0-415-96691-7۔
During the tenth century CE, the Iranian mathematician al-Karaji (...)
- ↑ الملامح السياسية في ألف ليلة وليلة، أطروحة دكتوراه ـ محمد أحمد الشحاذ، كلية الآداب بجامعة بغداد، 1977، ص 437
- ↑ نبذة عن تاريخ مدينة بغداد مع الصور القديمة والحديثة|إسلام تايمز آرکائیو شدہ 2013-12-13 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ دكتور/عبد المنعم الحفني، عمر الخيام والرباعيات، دار الراشد، القاهرة، 1992، ص 14
- 953ء کی پیدائشیں
- 13 اپریل کی پیدائشیں
- 1029ء کی وفیات
- 1020ء کی وفیات
- 950ء کی دہائی کی پیدائشیں
- گیارہویں صدی کے مسلمان
- دسویں صدی کے مسلمان
- ایرانی سائنسدان
- اسلامی قرون وسطی میں ریاضی دان
- قرون وسطی کے فارسی ریاضی دان
- گیارہویں صدی کے ریاضی دان
- دسویں صدی کے ریاضی دان
- دسویں صدی کی ایرانی شخصیات
- بغداد کی شخصیات
- 410ھ کی وفیات
- ایرانی ریاضی دان
- ایشیا میں گیارہویں صدی
- فارسی شخصیات
