ابو عمرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ابو عمرہ
معلومات شخصیت

نام ونسب[ترمیم]

بشیر نام، ابو عمرہ کنیت، قبیلۂ خزرج کے خاندان نجار سے ہیں، سلسلۂ نسب یہ ہے: بشیر بن عمرو بن محصن بن عمرو بن تھیک بن عمرو بن مبذول (عامر) بن مالک بن نجار ۔ والدہ کا نام کبشہ بنت ثابت تھا، قبیلہ نجار سے تھیں اورحضرت حسان بن ثابتؓ کی ہمشیرہ تھیں۔

اسلام[ترمیم]

بیعتِ عقبہ میں مشرف باسلام ہوئے۔

غزوات[ترمیم]

بدر ،احد اور تمام غزوات میں آنحضرتﷺ کے ساتھ شرکت کی،بدریا احد میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ آنحضرتﷺ کے پاس حاضر ہوئے تو آپ نے فی کس ایک حصہ اورگھوڑے کو دو حصے مرحمت فرمائے۔ معرکہ صفین میں حضرت علیؓ کے ساتھ تھے، ایک روایت ہے کہ اس جنگ میں ایک لاکھ درہم سے اعانت بھی کی تھی۔ [1]

وفات[ترمیم]

میدان میں پہنچے تو بایں ہمہ پیرانہ سالی 3 تیر چلائے اور پھر خود روزہ کی حالت میں جام شہادت نوش فرمایا۔

اولاد[ترمیم]

دو لڑکے چھوڑے،بیوی کا نام معلوم نہیں، مقوم بن عبدالمطلب جوآنحضرتﷺ کےچچا تھا ان کی بیٹی تھیں۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (تہذیب :12/186)
  2. (اصابہ:138)