مندرجات کا رخ کریں

ابو نصر عتبی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابو نصر عتبی
معلومات شخصیت
پیدائش غير معروف
الری، ایران
تاریخ وفات 11ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل عربي
عملی زندگی
صنف ادب عربی تقليدی
ادبی تحریک الأدب في العصر العباسي الثاني (تجزؤ الخلافة)
پیشہ شاعر
باب ادب

ابو نصر محمد بن عبد الجبار عتبی ایک مشہور عرب مصنف ہے۔ عتبی کی تصانیف میں تاریخ یمینی شہرت دوام اور مورخین کے درمیان مستند مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

محمد بن عبد الجبار العتبی شہر ری (فارس) میں پیدا ہوئے۔ ان کا نسب صحابی عتبہ بن غزوان سے ملتا ہے۔ ری میں ہی پرورش پائی، پھر جوانی میں خراسان چلے گئے، جہاں ایک رشتہ دار کے ہاں قیام کیا۔ وہ ابو النصر سبکتکین کے دربار میں ابو الفتح البُستی کے ساتھ کاتب مقرر ہوئے۔ بعد ازاں قابوس بن وشکمیر کے نائب بھی رہے۔ زندگی کے آخری ایام میں نیشاپور میں مقیم ہوئے اور پھر رستاق الغنج میں محکمہ ڈاک (برید) کے نگران بنے۔ وہ ایک عمدہ ادیب اور مورخ بھی تھے اور شاعر کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی مشہور ترین تصنیف «الكتاب اليميني» ہے۔ ان کا انتقال 427 ہجری میں ہوا۔[1][2][3][4][5]

تصنیفات

[ترمیم]

ان کی اہم تصانیف درج ذیل ہیں:

  1. . الكتاب اليميني

ایک تاریخی کتاب ہے جس میں یمین الدولہ محمود غزنوی کی سیرت بیان کی گئی ہے۔ اس کے کئی نام ہیں، جیسے: تاریخ سبکتکین الغزنوی، تاریخ آل سبکتکین، تاریخ العتبی، تاریخ اليميني، سيرة اليميني، اليميني۔ اس کی شرح احمد بن علی بن عمر العدوی الدمشقی نے کی ہے۔

  1. . لطائف الكُتّاب

ایک ادبی کتاب ہے جو نثر نگاری اور تحریری لطافتوں پر مشتمل ہے۔[3][6][7][8]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عمر فروخ، تاريخ الأدب العربي: من مطلع القرن الخامس الهجري إلى الفتح العثماني. الجزء الثالث. دار العلم للملايين - بيروت. الطبعة الرابعة - 1981، ص. 95-96.
  2. عفيف عبد الرحمن، مُعجم الشعراء العباسيين. جروس برس - طرابلس. دار صادر - بيروت. الطبعة الأولى - 2000، ص. 297.
  3. ^ ا ب محمد موعد. "العتبي (محمد بن عبد الجبار-)". الموسوعة العربية (بزبان العربية). Archived from the original on 29 أبريل 2017. Retrieved 18 يناير 2017. {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ رسائی= and |آرکائیو تاریخ= (help)اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  4. خير الدين الزركلي. الأعلام. دار العلم للملايين - بيروت. الطبعة الخامسة - 2002. الجزء السادس، ص. 184-185.
  5. عمر رضا كحالة، معجم المؤلفين. مكتبة المثنى، دار إحياء التراث العربي - بيروت. ج. 10، ص. 126.
  6. عمر فروخ، ص. 96.
  7. خير الدين الزركلي، ج. 6، ص. 185.
  8. عمر رضا كحالة، ج. 10، ص. 126.