اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ (یا یوپی سنی وقف بورڈ) حکومت ہند کے ’’وقف ایکٹ 1995ء‘‘ کے تحت تشکیل دیا گیا ایک ادارہ ہے،[1] جس کا مقصد ریاست اترپردیش، بھارت کے سنی مسلم کمیونٹی کے وقف اداروں کے سنی مسلم وقف (خیراتی) جائیدادوں کے امور کی عمومی نگرانی ہے۔ اس کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی ہیں۔[2] سنی وقف بورڈ بابری مسجدرام جنم بھومی مقدمہ میں اہم مسلم فریق رہا ہے۔[3]

قیام[ترمیم]

ریاستی وقف بورڈ ریاستی حکومتوں نے وقف ایکٹ 1954ء کی دفعہ 13 کی دفعات کے پیش نظر قائم کیے تھے۔[1][4]

ہندوستان میں ایک سنٹرل وقف کونسل بھی ہے جو حکومت کو "بورڈوں کے کام کرنے اور وقف کی مناسب انتظامیہ سے متعلق معاملات پر" مشورہ دیتی ہے۔[1]

بابری مسجد تنازع[ترمیم]

فروری 2020ء میں، حکومت نے ایودھیا میونسپل کارپوریشن کے دھنی پور، ضلع فیض آباد میں 5 acre (2.0 ha) 5 ایکڑ (2.0 ہیکٹر) زرعی زمین اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کو ایک مسجد کی تعمیر کے لیے ایک متبادل جگہ کے طور پر الاٹ کی؛[5] تاکہ 1992ء میں گرائی گئی بابری مسجد کو بحال کیا جا سکے۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ "The Wakf Act, 1954" (PDF)۔ مرکزی وقف کونسل، اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2020 
  2. "Waqf Boards"۔ مرکزی وقف کونسل، اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند۔ 18 اگست 2020۔ 29 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2020 
  3. سرو پلی گوپال، مدیر (1993)، "Chronology"، Anatomy of a Confrontation: Ayodhya and the Rise of Communal Politics in India، پالگریو میک ملن، صفحہ: 221–222، ISBN 978-1-85649-050-4 
  4. کہکشاں وائی دانیال (2015)۔ The Law of Waqf in India۔ نئی دہلی: ریگل پبلیکیشنز۔ صفحہ: 60۔ ISBN 9788184844726 
  5. "Where is Dhannipur? All about the site allotted to Sunni Waqf Board for a mosque"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 5 فروری 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2020 
  6. رِتوِک شرما (14 فروری 2020)۔ "The mood in Dhannipur, a village in Ayodhya, chosen for the 'Babri Masjid'"۔ بزنس سٹینڈرڈ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2020