احترام الحق تھانوی
احترام الحق تھانوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 دسمبر 1942 تھانہ بھون |
وفات | 8 جنوری 2023 (81 سال) ریاستہائے متحدہ امریکا |
شہریت | ![]() |
والد | احتشام الحق تھانوی |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم، سیاست دان |
درستی - ترمیم ![]() |
احترام الحق تھانوی (وفات؛ 7 جنوری 2023ء) ایک پاکستانی عالم دین اور جامعہ احتشامیہ کے بانی تھے۔[1] وہ مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے بیٹے تھے۔[2]
وہ کچھ عرصہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پی ٹی آئی کراچی چیپٹر سے وابستہ رہے۔[3]
پیدائش[ترمیم]
25 دسمبر 1942ء کو تھانہ بھون میں پیدا ہوئے ،
تعلیم[ترمیم]
تقسیم ہند کے بعد 1947ء کو والدین کے ہمراہ کراچی ہجرت کر آئے ، جہاں جامع مسجد جیکب لائن سے قرآن حفظ کیا ، بعد ازاں ملتان اور پھر ٹنڈوالہ یار سے درس نظامی کا نصاب مکمل کیا
درس و تدریس[ترمیم]
سندالفرغت کے بعد دارالعلوم اسلامیہ ٹنڈوالہ یار میں تدریس کرتے رہے، بعد ازاں امریکہ چلے گئے جہاں درس وتدریس کا سلسلہ جاری و ساری رکھا،
عملی زندگی[ترمیم]
وہ کچھ عرصہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پی ٹی آئی کراچی چیپٹر سے وابستہ رہے۔
وفات[ترمیم]
ان کا انتقال 8 جنوری 2023ء کو ہوا جب وہ کینسر کے علاج کے لیے چھ ماہ سے امریکا میں مقیم تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین اٹلانٹا میں ہوئی۔[4]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ حسین، رافع (7 جنوری، 2023). "معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کر گئے".
- ↑ "معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کر گئے". urdu.geo.tv.
- ↑ Hussain، Rafay (8 جنوری، 2023). "Prominent religious scholar Maulana Ehetram-ul-Haq Thanvi passes away". ARY NEWS.
- ↑ "معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئے". urdu.dunyanews.tv.