احمد بشیر
احمد بشیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 مارچ 1923 گوجرانوالہ |
وفات | 25 دسمبر 2004 (81 سال) لاہور |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی، فلم ہدایت کار، ادبی نقاد |
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی، اردو |
اعزازات | |
درستی - ترمیم ![]() |
معروف دانشور، مصنف اور نقاد۔ ممتاز مفتی اور اشفاق احمد کے دوست رہے۔ کئی کتب تصنیف کیں۔ جن میں خاکے اور ناول وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی مشہور تصانیف میں خاکوں پر مبنی کتاب ’جو ملے تھے راستے میں‘ اور ’ دل بھٹکے گا‘ شامل ہیں۔ ناول ’ منزل منزل دل بھٹکے گا‘ اور انگریزی ناول ’ رقص کرتے بھیڑیے ‘(ڈانسنگ وولف)شامل ہیں۔ خود انہوں نے ایک فلم نیلا پربت بنائی تھی جو کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں سنبل اور نیلم بشیر مصنفہ ہیں جب کہ ایک بیٹی بشریٰ انصاری ٹی وی کی معروف فنکارہ ہیں۔ اردو اور پنجابی کی ممتاز ادیبہ اور سفرنامہ نگار پروین عاطف، احمد بشیر کی ہمشیرہ تھیں۔ کینسر کے عارضے کی وجہ سے احمد بشیر کا لاہور میں انتقال ہوا۔
حوالہ جات[ترمیم]
زمرہ جات:
- 1923ء کی پیدائشیں
- 24 مارچ کی پیدائشیں
- 2004ء کی وفیات
- 25 دسمبر کی وفیات
- لاہور میں وفات پانے والی شخصیات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- اردو محققین
- اردو مصنفین
- پاکستانی ادبی نقاد
- پاکستانی صحافی
- پاکستانی فلم پروڈیوسر
- پاکستانی فلم ہدایت کار
- پاکستانی فلمساز
- پاکستانی مرد صحافی
- پاکستانی مصنفین
- ضلع گوجرانوالہ کی شخصیات
- لاہور کے صحافی
- لاہور کے مصنفین
- پنجابی شخصیات