احمد بن فرح
احمد بن فرح | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | قاری |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم ![]() |
ابو جعفر احمد بن فرح بن جبریل ضریر بغدادی ، قرآنِ مجید کے قاری اور حدیثِ نبوی کے راویوں میں سے ایک تھے۔
قرآن کی قراءت
[ترمیم]امام ذہبی نے انھیں حفاظِ قرآن کی چھٹی طبقہ کے علما میں شمار کیا ہے اور ابن الجزری نے علما قراءت میں ان کا ذکر کیا ہے۔ ابن فرح نے کئی جلیل القدر اساتذہ سے قراءت و روایات حاصل کیں۔ ابن الجزری لکھتے ہیں: "ابن فرح نے الدوری سے تمام قراءات حاصل کیں اور عبد الرحمن بن واقد، البزی اور عمر بن شبہ سے بھی قرآن پڑھا۔"
ابن فرح سے بھی بہت سے لوگوں نے قرآن سیکھا۔ امام ذہبی لکھتے ہیں: "وہ ایک عرصہ تک تدریس میں مشغول رہے، ان کی شہرت پھیل گئی، ان کا نام معروف ہوا، کیونکہ ان کا علم وسیع اور سند بلند تھی۔" ان سے قرآن سیکھنے والوں میں شامل ہیں:
- زید بن علی بن ابی بلال
- عبد اللہ بن محرز
- علی بن سعید القزاز
- ابو بکر النقاش
- عبد الواحد بن ابی ہاشم
- احمد بن عبد الرحمن الولی
- حسن بن سعید المطوعی
وغیرہ۔
حدیث کی روایت
[ترمیم]ابن فرح نے حدیث بھی اعلیٰ پایہ کے محدثین سے حاصل کی، جن میں شامل ہیں:
- علی بن عبد اللہ المدینی
- ابو الربيع الزهرانی
- ابو بکر بن ابی شیبہ
- عثمان بن ابی شیبہ
- ابراہیم بن عبد اللہ الہروی
- اسحاق بن بہلول التنّوخی
ان سے حدیث روایت کرنے والوں میں شامل ہیں:
- ابو طالب بن البهلول الانباری
- احمد بن جعفر بن مسلم الخطلی
- عثمان بن احمد بن سمعان الرزاز
ابن فرح کو ثقہ راوی مانا گیا ہے۔ خطیب بغدادی نقل کرتے ہیں: "میں نے ابو الحسن دارقطنی سے احمد بن فرح کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: وہ ثقہ تھے۔" علما کے نزدیک ابن فرح کا مقام بلند تھا۔[1]
وفات
[ترمیم]ابن فرح کا انتقال سنہ 303 ہجری میں ہوا، اس وقت ان کی عمر تقریباً نوے برس تھی۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ معجم حفّاظ القرآن عبر التّاريخ - الجزء الأول صفحة 40
- ↑ مدخل في علوم القراءات المكتبة الشاملة. وصل لهذا المسار في 12 سبتمبر 2016 آرکائیو شدہ 2018-11-03 بذریعہ وے بیک مشین