احمد بن مزاحم بن خاقان
ظاہری ہیئت
| احمد بن مزاحم بن خاقان | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| تاریخ پیدائش | 9ویں صدی |
| وفات | سنہ 868ء (17–18 سال) فسطاط |
| شہریت | |
| والد | مزاحم ابن خاقان |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | والی |
| درستی - ترمیم | |
احمد بن مزاحم بن خاقان خلافت عباسیہ کے دور میں مصر کا گورنر تھا، جس کی مدت حکومت 254 ہجری/868 عیسوی میں تھی۔[1]
مصر پر اس کی حکمرانی
[ترمیم]جب اُس کے والد مزاحم بن خاقان بیمار ہوئے، تو انھوں نے اپنے بیٹے احمد بن مزاحم کو اپنا جانشین مقرر کیا۔ مزاحم بن خاقان کی وفات پیر کی شب، 5 محرم 254 ہجری کو ہوئی۔ احمد نے مصر میں نماز و عبادات کی سربراہی سنبھالی اور پولیس (شُرطہ) کا سربراہ ازجور ترکی کو بنایا۔ احمد نے مصر پر حکومت کی، یہاں تک کہ وہ 9 ربیع الآخر 254 ہجری کو وہیں فوت ہو گیا۔ اس کی حکومت دو مہینے اور ایک دن رہی۔ اس کے بعد ازجور ترکی نے اس کی جگہ گورنری سنبھالی۔ [2]