مندرجات کا رخ کریں

احمد خلیلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
احمد خلیلی
(عربی میں: أحمد بن حمد بن سليمان الخليلي)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 جولا‎ئی 1942ء (84 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سلطنت زنجبار   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت زنجبار
عمان   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اباضیہ
مناصب
مفتی اعظم سلطنت عُمان
آغاز منصب
27 نومبر 1975 
ابراہیم بن سعید عبری  
 
عملی زندگی
پیشہ مفتی [2]،  قاضی ،  ماہر اسلامیات [2]  ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل مفتی   ویکی ڈیٹا پر  (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

احمد بن حمد بن سلیمان خليلی (پ۔ 1942ء) سلطنتِ عمان کے موجودہ مفتی اعظم اور اباضی فرقے کے پیشوا ہیں۔ وہ اپنے خاندانی شرافت اور دیانت کی وجہ سے معروف ہیں، ان کے دادا بھی قاضی تھے۔ ان کی پیدائش زنجبار میں ہوئی، جو اس وقت عمان کا حصہ ہوا کرتا تھا۔[3]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

احمد خلیلی 27 جولائی 1942ء کو جزیرۂ زنجبار کے محلہ مفنیستی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مہاجر تھے جو بعد میں اپنے آبائی وطن واپس چلے گئے اور 1964ء میں مستقل طور پر وہیں مقیم ہو گئے۔ انھوں نے قرآن کریم، دینی علوم اور عربی زبان کی تعلیم زنجبار اور عمان میں مختلف اساتذہ سے حاصل کی۔[4]

عملی زندگی

[ترمیم]

تعلیم سے فراغت کے بعد وہ 1964ء میں عمان پہنچے جہاں قرآن کریم کی تدریس سے وابستہ ہوئے۔ 1965ء میں عمان کے وسط میں واقع بہلا میں دینی علوم کی تدریس کا آغاز کیا پھر دار الحکومت مسقط کی مسجد الخور میں تدریس سے منسلک رہے۔ 1974ء میں انھیں وزارتِ اوقاف و امورِ دینیہ عمان میں امورِ اسلامیہ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا اور 1975ء میں وزیر کے درجے[5] کے ساتھ سلطنت کے مفتی اعظم مقرر ہوئے۔[6] انھوں نے مرکزِ سلطان قابوس برائے اسلامی ثقافت کے مجلسِ انتظامیہ کی صدارت، کلیۃ العلوم الشرعیہ کی اعزازی سربراہی، وزارتِ التراث والثقافہ کی اشاعتی کمیٹی کی صدارت اور جامعہ نزویٰ کے مجلسِ امنا کی رکنیت سمیت متعدد اہم ذمہ داریاں سر انجام دیں۔[4]

عالمی مذہبی مناصب

[ترمیم]

تنظیم تعاون اسلامی کے تحت چلنے والے عالمی فقہی ادارے بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی، جدہ کے اہم رکن ہیں، اسی طرح اردن کی تنظیم آل بیت برائے فکر اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے بھی رکن ہیں، اسلام آباد، پاکستان کے جامعہ اسلامیہ کے مجلس امناء کے رکن ہیں، اسی طرح بین الاقوامی مسلم علما کی تنظیم عالمی اتحاد برائے علمائے اہل اسلام کے نائب صدر ہیں اور ایران کی مشہور تنظیم عالمی مجلس برائے تقریب بین اسلامی مذاہب کے بھی رکن ہیں۔

تصنیفات

[ترمیم]

ساری کتابیں عربی میں ہیں:

  • جواہر التفسیر
  • الفتاوی
  • وسقط القناع
  • اعادۃ صیاغۃ الأمہ
  • الحق الدامغ
  • جواہر التفسیر انوار من بیان التنزیل
  • الایلاء
  • زکاۃ الأنعام
  • الاستبداد مظاہرہ ومواجہتہ
  • الاجتہاد
  • المحکم والمتشابہ
  • العقل بین جماح الطبع وترویض الشرعی
  • شرح قصیدہ غایۃ المراد فی الاعتقاد، للامام نور الدین السالمی
  • عوامل تقویۃ وحدۃ الامۃ الاسلامیہ فی الشعائر الدینیہ
  • اختلاف المطالع وأثرہ علی اختلاف الاھلہ
  • تصحیح مفاہیم خاطئہ
  • أمۃ الاسلام الی این؟ مسیرا ومصیرا
  • برہان الحق [7]
  • مصرع الالحاد ببراہین الایمان[8]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/4060 — بنام: Ahmed bin Hamad al-Khalili
  2. 1 2 عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1048407896 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
  3. أحمد الخليلي - الجزيرة نت آرکائیو شدہ 2020-05-23 بذریعہ وے بیک مشین
  4. 1 2 "سماحة الشيخ العلامة أحمد بن حمد بن سليمان الخليلي"۔ المكتبة السعيدية (بزبان عربی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-07
  5. "مرسوم سلطاني رقم ١٨ / ٨٩ بمنح مرتبة وزير"۔ قانون (بزبان عربی)۔ 17 يناير 1989۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-08 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ= (معاونت)
  6. "مرسوم سلطاني رقم ٥٧ / ٧٥ بتعيين مفتيا عاما للسلطنة بوزارة العدل"۔ قانون (بزبان عربی)۔ 27 نوفمبر 1975۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-08 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ= (معاونت)
  7. مقالات الوطن۔ "الندوة العلمية لكتاب «برهان الحق» تقدم «المنهج الاستدلالي» و«الآفاق الحضارية» فـي 6 أوراق عمل فـي يومها الأول بجامعة السلطان قابوس"۔ جريدة الوطن (بزبان عربی)۔ 22 فبراير 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-23 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  8. "تدشين كتاب «مصرع الإلحاد ببراهين الإيمان» للخليلي جريدة عُمان"۔ جريدة عُمان (بزبان عربی)۔ 2019-12-25۔ 23 يوليو 2020 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-23 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)