احمد سعید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
احمد سعید
معلومات شخصیت
پیدائش 21 نومبر 1942 (77 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
جالندھر،  برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ کالج لاہور
جامعہ پنجاب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ محقق،  مؤرخ،  پروفیسر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان اردو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
شعبۂ عمل تحریک پاکستان،  تاریخ پاکستان،  تحریک آزادی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شعبۂ عمل (P101) ویکی ڈیٹا پر
ملازمت اسلامیہ کالج لاہور،  گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں نوکری (P108) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

پروفیسر احمد سعید پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور محقق، مورخ، معلم اور مصنف ہیں۔ تحریک پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح، مولانا ظفر علی خان اور زمیندار اخبار ان کے خاص موضوعات ہیں۔ وہ تاریخِ تحریک پاکستان پر سند مانے جاتے ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

احمد سعید 21 نومبر 1942ء کو مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر میں میں پیدا ہوئے۔ چشتیہ ہائی اسکول لاہور سے 1958ء میں میٹرک، اسلامیہ کالج لاہور سے 1960ء میں ایف اے، گورنمنٹ کالج لاہور سے 1962ء میں بی اے کیا۔ پھر پنجاب یونیورسٹی تاریخ اور سیاسیات میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں اور گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور سے بطور لیکچرار وابستہ ہو گئے۔ یہاں 1967ء سے 1988ء تک شعبہ تاریخ کے سربراہ رہے۔ 1989ء سے 1993ء تک اسلامیہ کالج لاہور میں شعبہ تاریخ کے سربراہ رہے۔ 1994ء میں ایم اے او کالج میں واپس آ گئے اور اسی ادارے میں 2002ء میں بطور پروفیسر و صدر شعبہ تاریخ سبکدوش ہوئے۔ تحریک پاکستان، قائد اعظم، مولانا ظفر علی خان اور ان کا اخبار زمیندار ان کے خاص موضوعات ہیں جس پر اب تک دو درجن کتب تحریر کر چکے ہیں۔[1]

تصانیف[ترمیم]

اردو
  • مسلمانانِ پنجاب کی سماجی اور فلاحی انجمنیں
  • مولانا اشرف علی تھانوی اور تحریک آزادی
  • بزمِ اشرف کے چراغ
  • قائد اعظم اور مسلم پریس
  • اقبال اور قائد اعظم
  • تاریخ اسلامیہ کالج لاہور
  • انجمنِ اسلامیہ امرتسر
  • اشاریہ قائد اعظم
  • حیات قائد اعظم چند نئے پہلو
  • نگارشاتِ حمید نظامی
  • نوائے وقت اور تحریکِ آزادی
  • دو قومی نظریہ: منہ بولتے حقائق
  • نگارشاتِ ظفر علی خان
  • اگر پاکستان نہ بنتا
  • روزنامہ زمیندار مقالہ ہائے افتتاحیہ و شذرات (6 جلدیں)
  • حصولِ پاکستان
  • گفتارِ قائد اعظم
انگریزی
  • The Eastern Times on Quaid-i-Azam
  • Writings of Quaid-i-Azam
  • Visitors of Quaid-i-Azam
  • Muslim India A biographical dictionary
  • Quaid-i-Azam Mohammed Ali Jinnah_ A bunch of rare letters

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،ادبی مشاہیر کے خطوط، قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور، 2019ء، ص 47