احمد عبدالعزیز ولاؔ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

[1]

احمد عبد العزیز نام اور ولاؔ تخلص ہے۔ ان کی پیدائش ہندوستان کے ساحلی صوبہ آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں 1890ء؁ میں پیدا ہوئے۔ کم سنی میں والد کے ہمراہ حیدرآباد (ہند) آ گئے تھے۔ تعلیم کے اختتام کے بعد مختلف منازل طے کرتے ہوئے کلکٹری کے عہدہ تک پہنچے۔ 

اعزازات اور خطابات[ترمیم]

سلطنت آصفیہ سے نواب عزیز جنگ خطاب اور وائسرائے ہند سے شمس العماء کے خطابات اور پبلک خدمات کے صلے میں خان بہادرکا اعزازبھی ملا تھا۔ 

تالیفات اور تصنیفات[ترمیم]

انھیں اردو، فارسی، عربی اور انگریزی پر قادرالکلامی حاصل تھی۔ اردو اور فارسی کے علاوہ ان کی دو درجن سے زیادہ تالیفات و تصنیفات بھی ہیں

رحلت[ترمیم]

احمد عبد العزیز ولاؔ کا انتقال 1924ء؁ حیدرآباد (ہند) میں ہوا اور تدفین موسی ندی کے کنارے مسجدالماس کے احاطہ میں عمل میں آئی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. آندھرا پردیش میں اردو نظم کا ارتقا، ڈاکٹر عطاء اللہ خان کاک سنجری
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔