احمد نگر (پاکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(احمد نگر(پاکستان) سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

احمد نگر چٹھہ پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ اور تحصیل وزیر آباد کا ایک گاؤں ہے جو گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے تقریباً 30 منٹ کی ڈرایونگ کے فاصلے پر واقع ہے۔ گاؤں کی آبادی 99% مسلمانوں پر مشتمل ہے اور عام بول چال کی زبان پنجابی ہے مگر تقریباً تمام لوگ اردو بول اور سمجھ سکتے ہیں۔ تعلیم یافتہ افراد آسانی کے ساتھ انگلش بول اور سمجھ سکتے ہیں۔

ذریعۂ معاش[ترمیم]

لوگوں کی اکثریت زراعت کے پیشے سے وابستہ ہے لیکن اچھی خاصی تعداد بزنس اور گھریلو صنعت سے بھی وابستہ ہے۔

تعلیم[ترمیم]

شرح خواندگی تقریباً %100 ہے اور گاؤں میں لڑکے اورلڑکیوں کے لیے پرائمری اور ہائی اسکول موجود ہیں۔ گورئمنٹ ہائی اسکول احمد نگر سے تعلیم یافتہ نوجوان ملک اور بیرون ملک اچھی اور اعلی بنیادی ملازمتوں پر فائز ہیں۔ اور یہ اسکول شاندار اور اعلیٰ تعلیمی روایات کا حامل ہے۔