احمد پور شرقیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
احمد پور شرقیہ
Ahmedpur East
شہر
ملکFlag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعبہاولپور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

احمد پور شرقیہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع بہاولپور میں واقع ہے۔ یہ تحصیل احمد پور شرقیہ کا صدر مقام ہے۔

اس شہر کے ریلوے اسٹیشن کا نام ڈیرہ نواب صاحب ہے جو مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔


ڈیرہ نواب صاحب دراصل احمد پورشرقیہ کے ریلوے اسٹیشن کا نام ہے۔جو دراصل سابق ریاست بہاول پور کے نواب فرما نرواؤں کی جائے پیدائش تھی۔ اسی مناسبت سے ریلوے اسٹیشن کا نام ڈیرہ نواب صاحب رکھا گیا۔ احمد پور شرقیہ میں نواب صاحب کی وسیع وعریض رہائش گاہ

صادق گڑھ پیلس کے نام سے مشہور ہے۔ایک سو سال قدیم اس محل کی آب و ہوا میں وائس رائے ہند سے لیکر مختلف وزرائے اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل ایوب خان سے شاہ ایران تک اپنے دور کے تقریباَ سبھی اہم لوگ یہاں کا دورہ کر چکے ہیں اور اس مقصد کے لیے ریلوے اسٹیشن پر ہی ایک شاہی مہمان خانہ بھی قائم تھا جہاں معزز مہمان کا خصوصی ریلوے سیلون براہ راست ایک علاحدہ ریلوے لائن کے ذریعے پہنچتا اور نواب صاحب مہمان کا استقبال کرتے تھے لیکن افسوس اب شاہی مہمان خانہ بھی گردش زمانہ کی نذر ہو کر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے