احمد کدک پاشا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
احمد کدک پاشا
سولہویں وزیر اعظم
مدت منصب
1474 – 1477
حکمران محمد ثانی
Fleche-defaut-droite-gris-32.png ولی محمود پاشا
محمد پاشا قرمانی Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
عثمانی بیڑے کے امیرالبحر
سنجاق اویونیا کےسنجاق بے
مدت منصب
1478 – 1481
حکمران محمد ثانی
Fleche-defaut-droite-gris-32.png نامعلوم
مسیح پاشا Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
ایالت اناطولیہ کے بیلر بے
مدت منصب
1462 – 1470
حکمران محمد ثانی
Fleche-defaut-droite-gris-32.png اسحاق پاشا
کوجا داؤد پاشا Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
ایالت روم‎ کے بیلر بے
مدت منصب
1451–1462 – 1451–1462
حکمران محمد ثانی
معلومات شخصیت
پیدائش 15ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 نومبر 1482  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادرنہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات سر قلم  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of the Ottoman Empire (1844–1922).svg سلطنت عثمانیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم اندرون مکتب
پیشہ سیاست دان،  فوجی افسر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری سلطنت عثمانیہ
شاخ سلطنت عثمانیہ کی فوج (1450–1477 اور 1481–1482)
عثمانی بحریہ (1478–1481)
عہدہ امیر البحر  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں عثمانی قرمانی جنگیں
عثمانی-قره قویونلو جنگیں
 • جنگ اوتلوق‌بئلی
عثمانی-جینوا جنگ
اوٹرانٹو پر عثمانی حملہ
خاندان قرون وسطی سربیائی نجابت

احمدکدک پاشا (وفات 18 نومبر 1482) ایک البانوی نژاد عثمانی سیاست دان اور امیرالبحر تھے جنھوں نے سلطان محمد فاتح اور سلطان بایزید ثانی کے دور میں وزیر اعظم اور قپودان پاشا ( عثمانی بحریہ کے امیر البحر) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ان کا پس منظر غیر واضح ہے۔ زیادہ تر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ البانی نژاد تھا لیکن کچھ لوگ اس کے سربیائی نژاد ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔ [1] [2] انہوں نے اناطولیہ میں اپنے تمام تعمیراتی منصوبوں کو عملی طور پر شروع کیا۔

انہوں نے عثمانی فوج کی قیادت کرتے ہوئے علاقے میں سلطنت عثمانیہ کی توسیع کے خلاف آخری مزاحمت امارت قرمان کو شکست دی۔ قرمانی اناطولیہ میں تقریبا 200 سال سب سے مضبوط امارت رہے تھے ، حتیٰ کہ آغاز میں عثمانیوں سے بھی زیادہ مضبوط تھا۔ انہوں نے مؤثر طریقے سے سلاجقہ روم(سلطنت روم) کی ریاست بشمول سابقہ سلجوقی دار الحکومت قونیہ کو حاصل کر لیا تھا ۔ احمد کدک پاشا نے میں نہ صرف ان کے علاقے بلکہ ارد گرد بحیرہ روم کے ساحلی علاقے ارمینک ، منان اور سلیفکے کو بھی فتح کر لیا جو مستقبل میں عثمانیوں کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئے ۔

احمد کدک پاشا بحیرہ روم میں وینس کے خلاف بھی لڑے تھے اور سلطان کی طرف سے انہیں 1475 میں جینوا کی افواج کیخلاف خانان کریمیا کی امداد کے لیے روانہ کیا گیا تھا ۔ کریمیا میں ، انہوں نے کافا ، سولدیا ، جمبالو اور جینوا کے دیگر قلعوں کے ساتھ ساتھ ٹھیودرا کا ضلع، اس کا دار الحکومت منگاپ اور کریمیا کے ساحلی علاقہ جات فتح کیے۔ اس نے کریمیا کے خان ، میلے گیرے کو ، جینوا کی افواج سے بچایا۔ اس جنگ کے نتیجے میں ، کریمیا اور چرکسیہ عثمانی اقتدار میں شامل ہو گئے۔

1479 میں ، جب وہ سنجاق ایونیا کے سنجاق بے تھے ، سلطان محمد فاتح نے انہیں اشکودر کے محاصرے میں 10،000 سے 40،000 فوجیوں کی قیادت کرنے کا حکم دیا۔ [3] :365 اسی سال کے آخر میں ، سلطان نے اسے بحیرہ روم میں ناپولی اور میلان کے خلاف عثمانی بحریہ کی قیادت سونپی۔ اپنی مہم کے دوران ، احمد کدک پاشا نے سانتا مورہ (لیفادا) ، کیفالونیا اور زانٹے (زاکینتھوس) کے جزئر فتح کیے۔ 1453 میں قسطنطنیہ کی فتح کے بعد، محمد فاتح نے اٹلی کی فتح پر سنجیدگی سے غور کیا۔ اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر ، انہوں نے احمد کدک پاشا کو بحری فوج کے ساتھ جزیرہ نما اطالیہ کے ساحل پر بھیجا۔

سینٹ جان کے صلیبیوں سے روڈس کو فتح کرنے کی ناکام کوشش کے بعد ، احمد نے 1480 میں اطالوی بندرگاہ شہر اوٹرنٹو کو کامیابی سے فتح کر لیا۔ تاہم ، خوراک اور رسد کی کمی کی وجہ سے ، اسی سال انہیں زیادہ تر فوج کے ساتھ البانیا واپس جانا پڑا ،البتہ وہ 1481 میں مہم دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

محمد فاتح کی وفات نے البتہ اس کو روک دیا۔ احمد نے اقتدار کی جنگ میں بایزید ثانی کی حمایت کی۔ تاہم ، بایزید ثانی احمد پر مکمل اعتماد نہیں کرتا تھا اس لیے انہیں 18 نومبر 1482 کو ادرنہ میں قید کر دیا گیا اورپھر قتل کر دیا گیا ۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

سیاسی عہدے
ماقبل 
محمود پاشا
وزیراعظم سلطنت عثمانیہ
1474–1477
مابعد 
محمد قرمانی پاشا

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Stavrides، Théoharis (August 2001). The Sultan of Vezirs: The Life and Times of the Ottoman Grand Vezir Mahmud Pasha Angeloviu (1453–1474) (Ottoman Empire and Its Heritage Series, Volume 24). Brill Academic Publishers, Inc. صفحہ 65. ISBN 90-04-12106-4. 
  2. Heath W. Lowry (2003). The Nature of the Early Ottoman State. SUNY Press. صفحہ 116. ISBN 978-0-7914-8726-6. اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2013. 
  3. Babinger, Franz. Mehmed the Conqueror and His Time. New Jersey: Princeton University Press, 1978.