مندرجات کا رخ کریں

اخلاقی توجیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اخلاقی توجیہ (انگریزی: Moral reasoning)، جسے اخلاقی ترقی بھی کہا جاتا ہے، نفسیات کا ایک مطالعہ ہے جو اخلاقی نفسیات کے شانہ بہ شانہ چلتا ہے۔ بچے کم عمری سے یہ فیصلے کر سکتے ہیں کیا حق ہے اور کیا باطل ہے؛ اس سے اخلاقیت انسانی کیفیت کی بنیاد قرار دی جا سکتی ہے۔ تاہم اخلاقی توجیہ اخلاقیت کا حصہ ہے جو اشخاص میں اور ان کے بیچ رو نما ہو سکتی ہے۔[1] اس زمرے کے نظریے کے مشہور معاونین میں لارینس کولبرگ اور ایلیٹ ٹوریئیل ہیں۔ اس اصطلاح کو کبھی کبھار دوسرے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے: غیر یقینی کی کیفیات میں توجیہ، جیسے کہ کسی قانونی عدالت میں عام طور سے پائی جاتی ہیں۔ اس خیال کو جج کو کار وائیوں اور عدلیے کے دائر کے باہر کم ہی استعمال ہوتا ہے۔اس سیاق و سباق میں یہ محاورہ عام ہو چکا ہے کہ "ایک اخلاقی یقینی کیفیت تک"۔ [2]

اخلاقی توجیہ بین الاقوامی تنازع میں استعمال

[ترمیم]

اخلاقی توجیہ کا استعمال صرف مقامی اور ملکی عدالتوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس اصطلاح کا بین الاقوامی سیاق و سباق میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسی ایک صورت حال 2017ء میں افغانستان کے قندہار میں دیکھنے میں آئی، جس میں متحارب طالبان جنگ جوؤں نے متحدہ عرب امارات کے ایک سفارت کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے پر متحدہ عرب امارات نے شدید برہمی اور رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ اپنے ملک کے پانچ سفارت کاروں کے مارے جانے کی خبر کے بعد متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ اس قسم کے بم دھماکوں کی کوئی انسانی و "اخلاقی توجیہ" پیش نہیں کی جا سکتی۔ متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے سفیر، قندھار انتظامیہ کے اعلی عہدے دار کی دعوت پر تھے اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کی غرض سے تمام سفارت کاروں کے ہمراہ قندھار گئے تھے۔ واضح رہے کہ طالبان نے قندھار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ متحدہ عرب امارات ان ممالک میں شامل تھا کہ جنھوں نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کیا تھا اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قا‏ئم کیے تھے۔ پھر بھی جنگ جویانہ کارروائیوں میں طالبان نے انھیں نہیں بخشا۔ [3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Raine, A. & Yang, Y. (2006). Neural foundations of moral reasoning and antisocial behavior. Social Cognitive and Affective Neuroscience 1(3), 203-213. doi:10.1093/scan/nsl033
  2. Victor v. Nebraska (92-8894), 511 U.S. 1(1994), from the syllabus, holding (c) and throughout, available in the Cornell Law School Supreme Court Collection
  3. "قندھار میں ہمارے پانچ سفارت کار ہلاک ہوئے ہیں: متحدہ عرب امارات کی تصدیق"۔ 13 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020