اخلاق عاطف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو و پنجابی کے نامور شاعر

پیدائش[ترمیم]

اخلاق عاطف کا اصل نام محمد اخلاق تھا۔ وہ اگست 1958ء میں وزیر آباد (ضلع گوجرانوالہ) میں پیدا ہوئے۔[1]

عملی زندگی[ترمیم]

روزگار کے لیے خطاطی اور مصوری کا شعبہ اختیار کیا اور تمام زندگی سرگودھا میں بسر کی۔

ادبی زندگی[ترمیم]

وہ پاکستان رائٹرز گلڈ کے رکن اور جنرل سیکرٹری ادب اکادمی سرگودھا رہے شاعر ہونے کے ساتھ محقق اور سیرت نگار بھی تھے۔

تصانیف[ترمیم]

  • گلِ عقیدت ‘‘(سرگودھا شہر کے شعرا کا نعتیہ انتخاب 1980ء)
  • ،رہبرِ کامل ( سیرت النبی ﷺ پر مضامین ،1985ء)
  • جانِ رحمت‘‘ (ضلع سرگودھا کی نعتیہ تاریخ و ادب کا انتخاب،1985ء)
  • قریہ قریہ خوشبو( اُردو نعتیہ مجموعہ، 1992ء)
  • ، ساویاں ونگاں( پنجابی شعری مجموعہ، 1994ء)
  • آئینے ترستے ہیں( اُردو مجموعہ 1999ء)
  • سبز بادل[2]
  • گیتاں دی گونج ( طبع 2007ء/ 1947ء سے لے کر 2006ء تک کی پنجابی فلموں کا ریکارڈ)[3]

وفات[ترمیم]

اخلاق عاطف کی وفات 21 جون 2021ء کو سرگودھا میں ہوئی۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://mag.dunya.com.pk/demo.php/duny-e-sukhan/4474/2022-07-24
  2. https://www.urdubooks.acw-614.com/category/%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%82-%D8%B9%D8%A7%D8%B7%D9%81-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%DB%8C%DA%BA/
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 17 دسمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2022 
  4. https://mag.dunya.com.pk/demo.php/duny-e-sukhan/4474/2022-07-24