مندرجات کا رخ کریں

ادارہ علوم اسلامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد پاکستان ایک اسلامی اور جدید تعلیمی ادارہ ہے جو بھارہ کہو، اسلام آباد، پاکستان میں واقع ہے۔ مولانا فیض الرحمن عثمانی اور مولانا عبد الواحد نے 1986 میں اس کی بنیاد رکھی۔ یہ ادارہ وفاق المدارس العربیہ، وفاقی بورڈ برائے متوسط و ثانوی تعلیم اور جامعہ پنجاب سے منسلک ہے۔[1][2][3]

اس ادارے نے میڈلز اور سکالرشپ کی صورت میں سینکڑوں پوزیشنیں حاصل کی ہیں.[4] یہ ادارہ ایک ٹرسٹ ہے اور اس کا باقاعدہ ایک دستور ہے اور انتظام چلانے کے لیے ایک مجلس منتظمہ (بورڈ آف گورنرز) ہے جو سپریم ادارہ ہے۔ 24 اگست 2021 کو مولانا فیض الرحمن عثمانی کے انتقال کے بعد مجلس منتظمہ نے نائب صدر مولانا عبد اللہ محمد اقبال کو صدر اور مولانا سبقت منصور کو نیا نائب صدر منتخب کیا۔

مجلس منتظمہ کے موجودہ اراکین:

1۔ مولانا عبد اللہ محمد اقبال (راوالپنڈی) صدر

2۔ مولانا سبقت منصور (راوالپنڈی) نائب صدر

3۔ قاری محبوب الٰہی رحیمی (اٹک، حال اسلام آباد) ناظم عمومی

4۔ مولانا محمد قاسم (راوالپنڈی، حال مقیم انگلینڈ) رکن

5۔ مولانا ظفر علی شاہ (مردان، حال مقیم ایبٹ آباد رکن

6۔ مولانا محمد زاہد اعوان (اوگی مانسہرہ) رکن

7۔ مولانا شرف الدین (بلوچستان حال مقیم کراچی) رکن

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "ادارہ علوم اسلامیہ، بھارہ کہو، اسلام آباد | ابوعمار زاہد الراشدی"۔ zahidrashdi.org 
  2. "Institute of Islamic Sciences" 
  3. رعایت اللہ فاروقی (8 جون، 2021)۔ "دینی مدارس، عصری تعلیم اور تازہ فریب-پہلی قسط" 
  4. "دینی مدرسہ کے طالب علم بھی کسی سے کم نہیں، انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں مدرسے کے طالب علم کی شاندار پوزیشن، مدرسے کا 20 سالہ ریکارڈ برقرار"۔ 30 جولائی، 2020