مندرجات کا رخ کریں

ادبی تخلیق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ادبی تخلیق (انگریزی: Literary work) سے مراد وہ ادبی اظہار ہے جو ادبی اقدار، افکار اور اصول و روایات کے تحت سامنے آتا ہے۔ شعر، افسانہ، ڈراما اور ناول جیسے اصناف اگرچہ اظہارِ ادب کے وسیلے ہیں، لیکن جب وہ لسانی قالب میں ڈھل جاتے ہیں تو ادبی تخلیق کہلاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک شعر جو شاعر کے وجدان سے جنم لے کر ذہن و فکر کے راستے زبان یا تحریر میں ظاہر ہو، وہ ادبی تخلیق ہے۔ اسی طرح افسانہ اور ڈراما وغیرہ بھی اسی عمل کے تحت تخلیق پاتے ہیں۔ ادبی تخلیق کا عمل دراصل ذہن و فکر اور لب و نطق کا ایک خالص طبعی اور نفسیاتی عمل ہے۔ اس میں تخلیق کار کا ماحول، تعلیم، مطالعہ اور شخصیت وغیرہ اثر انداز ہو سکتے ہیں، تاہم یہ خارجی عوامل محض معاون کردار رکھتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ سلیم شہزاد (1998)۔ فرہنگ ادبیات (پہلا ایڈیشن)۔ مالیگاؤں: منظر نما پبلشرز۔ ص 45