ادریس حسن لطیف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ادریس حسن لطیف
 

مناصب
سربراہ بھارتی فضائیہ (10 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1 ستمبر 1978  – 31 اگست 1981 
رشی کیش ملگاؤکر 
دل باغ سنگھ 
گورنر مہاراشٹر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 مارچ 1982  – 16 اپریل 1985 
اوم پرکاش مہرا 
کونا پربھاکر راؤ 
فرانس کی طرف بھارتی سفیر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
اپریل 1985  – اگست 1988 
معلومات شخصیت
پیدائش 9 جون 1923ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدر آباد  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 30 اپریل 2018ء (95 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدر آباد  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی نظام کالج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سفارت کار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ بھارتی فضائیہ  ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں دوسری جنگ عظیم،  پاک بھارت جنگ 1947،  چین بھارت جنگ،  پاک بھارت جنگ 1965ء،  پاک بھارت جنگ 1971ء  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 پرم وِشِشٹ سیوا پدک (1971)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادریس حسن لطیف ایک چیتے کے ساتھ

ایئر چیف مارشل ادریس حسن لطین (9 جون 1923[1] – 30 اپریل 2018) سابق سربراہ بھارتی فضائیہ تھے، لطیف نے بطور چیف آف ایئر سٹاف 1978ء تا 1981ء تک خدمات سر انجام دیں۔[2] ریٹائرڈ منٹ کے بعد، انھوں نے بطور گورنر ریاست مہاراشٹر (1982–85) رہے اور اس کے بعد فرانس میں بھارتی سفیر رہے (1988ء تک)۔[2][3] وہ پہلے اور اب تک کے واحد مسلمان تھے جو بھارتی فضائیہ یا کسی بھی بھارتی عسکری شاخ کے چیف بنے۔[4]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

ادریس حسن کی پیدائش حیدر آباد، آندھرا پردیش میں 1923ء میں ہوئی، ان کے والد حسن لطیف سابق ریاست حیدرآباد میں چیف انجنینئر تھے۔[5] ثانوی تعلیم نظام کالج، حیدرآباد سے اور گریجویٹ ڈیفنس سروس سٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج سے کیا۔

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

ادریس لطیف 1942ء میں رائل انڈین ایئر فورس میں کمشن سے بھرتی ہوئے اور دوسری جنگ عظیم[2] کے محاذ راکھائن ریاست میں جاری برما مہم کا حصہ بنے۔ بعد ازاں، وہ انڈونیشیا بھیجے جانے والے اس مشاورتی گروہ کے رکن بنے، جو انڈونیشا میں جیٹ لڑاکا طیاروں کی شروعات میں کے لیے تھا۔ لطیف نے بطور ایئر ڈیفنس کمانڈر اور ایسٹرن ایئر کمانڈ میں بطور سینئر ایئر سٹاف آفیسر خدمات سر انجام دیں۔ 1961ء تا 19656ء تک ادریس لطیف نے واشنگٹن ڈی سی[2] میں بھارتی سفارت خانے میں بطور ایئر اتاشی کام کیا۔ پاک بھارت جنگ 1971ء کے دوران میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (پلان) رہے۔

1971ء میں ان کو عسکری خدمات کے اعتراف میں تمغائے پرم وِشِشٹ سیوا (ہندی: परम विशिष्ट सेवा पदक) عطا کیا گیا۔ 1974ء میں لطیف ادریس کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی مل گئی۔ اور ان کی تعنیاتی بطور ایئر آفیسر ان چارج ایڈمنسٹریشن، فضائیہ کے صدر دفتر میں ہوئی۔ 1975ہ میں پٹنہ سیلاب کے دوران میں فضائیہ کی امدادی کارروائیوں کی قیادت کی۔ 1977ء میں لطیف ادریس کو نائب چیف آف ایئر سٹاف بنا دیا گیا اور 1 ستمبر 1978ء کو لطیف کو چیف آف ایئر سٹاف بنا دیا گیا۔ وہ اس عہدے کے حامل واحد بھارتی مسلمان ہیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

ادریس کی شادی معروف سماجی کارکن اور مصنفہ بلقیس سے ہوئی۔[6]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Services Chiefs of India - S. Sartaj Alam Abidi, Satinder Sharma - Google Books
  2. ^ ا ب پ ت "Legends of the IAF: Air Chief Marshal Idris Hasan Latif"۔ بھارتی فضائیہ۔ 6 جولائی 2016  [مردہ ربط]
  3. "Air Chief Marshal Idris Hasan Latif, PVSM biography"۔ 18 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2018 
  4. "Idris Hassan Latif profile at indianmuslims.info"۔ 14 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2018 
  5. "Former IAF chief Idris Hasan Latif passes away at 94"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2018-04-30۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2018 
  6. "ریاست کی 5 شخصیات کے لیے اعزاز"۔ 29 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2018 
فوجی دفاتر
ماقبل 
رشی کیش ملگاؤکر
سربراہ بھارتی فضائیہ
1978–1981
مابعد 
دل باغ سنگھ