ادیتی بھاٹیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ادیتی بھاٹیہ

معلومات شخصیت
پیدائش 29 اکتوبر 1999ء (25 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ،  ٹیلی ویژن اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2006–حال
وجہ شہرت یہ ہیں محبتیں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ادیتی بھاٹیہ (انگریزی: Aditi Bhatia) بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ اسٹار پلس کے سیریئل یہ ہیں محبتیں میں ادیتی روحی بھلا کا کردار ادا کرتی ہیں۔ وواہ، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا، سرگوشیاں آپ کی اہم فلمیں ہیں۔ آپ کئی ایک سیرئیل پروگرامون میں بھی نظرآئی ، جن میں یہ ہیں محبتیں زیادہ مشہور ہے۔ چانس پہ ڈانس میں ادیتی نے مشہور بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے ہمراہ کام کیا اور عمران خان کی فلم سرگوشیاں میں فریدہ جلال وغیرہ کے ہمراہ کام کیا۔ [1]

پیدائش اور تعلیم[ترمیم]

ادیتی بھاٹیہ 29 اکتوبر 1999 کو بھارت کے مشہور شہر ممبئی، مہاراشٹرا میں پیدا ہوئی۔ ادیتی کی والدہ بینا بھاٹیہ پیشے سے معلمہ ہے۔[2] [3] [4]۔ ادیتی کی تعلیم ٹھاکر پبلک اسکول اور ٹھاکر کالج آف سائنس اینڈ کامرس سے ہوئی۔[5] ادیتی نے 2018 میں مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکینڈری اینڈ ہائر سیکینڈری ایجوکیشن سے بارہویں کا امتحان امتیازی نمبرات کے ساتھ پاس کیا۔[6]

کیریئر[ترمیم]

ادیتی بھاٹیہ نے 2006 میں طفل اداکارہ کے طور پر اپنے کیرئیر کی شروعات کی اور چند اشتہارات میں کام کرنے کے بعدکئی ایک فلموں میں اپنا کردار پیش کیا۔ وواہ (انگریزی: Vivah)، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا (انگریزی: Shootout at Lokhandwala)، دی ٹرین (انگریزی: The Train)، چانس پہ ڈانس (انگریزی: Chance Pe Dance) اور سرگوشیاں (انگریزی: Sargoshiyan) نامی فلموں میں آدیتی نظر آتی ہے۔[7] 2015 میں زی-ٹی کے تاشان عشق سیریئل بھاٹیہ نے ببلی تانیجا کا کردار نبھایاـ 2016 سے 2019 تک سٹار پلس کے یہ ہیں محبتیں سیریئل میں روحی بھلا کا کردار ادا کیاـ بھاٹیہ نے کلرز ٹی وی کے سیریئل کامیڈی نائٹس بچاؤ تازہ (انگریزی: Comedy Nights Bachao Taaza) میں بھی حصہ لیا. [8]2018 میں حقیقت مبنی شو کامیڈی سرکس (انگریزی: Comedy Circus) میں حصہ لیا اور 2019 میں کلرز ٹی وی کے خطرہ خطرہ خطرہ میں نظر آئی.[9]

فلمیں[ترمیم]

ادیتی بھاٹیہ کی نمایا فلمیں:[1]

سال فلم کردار
2007 شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا اے اے خان کی صاحب زادی
دی ٹرین نکی
2010 چانس پہ ڈانس شنایہ
2017 سرگوشیاں پایل

ٹیلی ویژن[ترمیم]

ادیتی بھاٹیہ کے چند ٹیلی ویژن پروگرام:

سال سیریئل کردار چینل
2004 ہوم سویٹ ہوم کرشمہ زی سمے
2015 تاشان عشق ببلے تانیجا زی ٹی وی
2016–2019 یہ ہیں محبتیں روحی بھلا سٹار پلس
2016 'کامیڈی نائٹس بچاؤ تازہ حریف کلرز ٹی وی
2018 کامیڈی سرکس سونی ٹی وی
2019 خطرہ خطرہ خطرہ شریک کلرز ٹی وی

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Movies of Aditi Bhatia"۔ IMDB۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2020 
  2. "Vivek Dahiya reunites with former co-star Aditi Bhatia on this TV show"۔ India Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2020 
  3. "Aditi Bhatia: Movies, Photos, Videos, News, Biography & Birthday | eTimes"۔ timesofindia.indiatimes.com 
  4. "Aditi Bhatia's birthday celebration in Budapest was a cake feast you would love to be a part of!"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2018 
  5. "Profile of Aditi Bhatia"۔ Famous Birthdays۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2020 
  6. "Ye Hai Mohabbatein actress Aditi Bhatia passes her 12th class exams, posts the results"۔ Times of India۔ 30 May 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2020 
  7. "Did you know Aditi Bhatia featured in this movie as a kid?"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2018 
  8. "Aditi Bhatia excited to show her comic skills in Comedy Circus"۔ The Times of India۔ 04 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2018 
  9. "Yeh Hai Mohabbatein actress Aditi Bhatia to join Comedy Nights Bachao Taaza"۔ India.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2018