ارجت پٹیل
ارجت پٹیل | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() |
|||||||
ریزرو بینک آف انڈیا کا چوبیسواں گورنر | |||||||
آغاز منصب 6 ستمبر 2016ء | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 28 اکتوبر 1963 (60 سال) نیروبی |
||||||
شہریت | ![]() ![]() |
||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | لیناکر کالج، اوکسفرڈ ییل یونیورسٹی جامعہ لندن |
||||||
پیشہ | ماہر معاشیات، بینکار | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم ![]() |
ارجت پٹیل (پیدائش: 28 اکتوبر 1963ء) ریزرو بینک آف انڈیا کے موجودہ گورنر ہیں۔[1][2] ستمبر 2016ء میں رگھو رام راجن کی سبکدوشی کے بعد انہوں نے یہ عہدہ سنبھالا۔ اس سے قبل 14 جنوری 2013ء سے وہ نائب گورنر کے عہدے پر مامور تھے۔[3]
نائب گورنر کے طور پر انہوں نے مالیاتی پالیسی سے متعلق ماہر کمیٹی کی صدارت کی۔ بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے برکس ممالک کے ساتھ بین حکومتی معاہدوں اور بین مرکزی بینک قرار (آئی سی بی اے) میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ 1998ء سے 2001ء تک وزارت خزانہ (محکمہ اقتصادی امور) میں مشیر رہے۔ انہوں نے دیگر سرکاری اور نجی شعبوں میں بھی کام کیا ہے۔[1]
پٹیل لندن اسکول آف اکنامکس کے فاضل ہیں، اوکسفرڈ یونیورسٹی سے ایم فل کیا اور ییل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔
7 جنوری 2013ء کو ارجت پٹیل نے ریزرو بینک آف انڈیا کے نائب گورنر کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے آئی ڈی ایف سی لمیٹڈ میں بنیادی پالیسی افسر کے طور پر کام بھی کیا۔ انہیں خزانہ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں 17 برس سے زیادہ کا تجربہ ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب "ڈاکٹر ارجت پٹیل نے ریزرو بینک آف انڈیا کی گورنری سنبھالی". ریزرو بینک آف انڈیا. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2016ء.
- ↑ Urjit Patel to be new RBI Governor - रघुराम राजन के बाद उर्जित पटेल होंगे RBI के अगले गवर्नर
- ↑ "ہمارے متعلق>> سابقہ گورنروں کی فہرست". ریزرو بینک آف انڈیا کی ویب سائٹ. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2014ء.