اردو آپ بیتی نگاروں کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اردو زبان
اردو زبان

یہ مضمون اردو زبان پر مضامین کا تسلسل ہے
اصناف ادب

آپ بیتی کسی شخصیت کا اپنی ذاتی زندگی کو خود قلم بند کرنے کا نام ہے، اسے خود نوشت اور خود نوشت سوانح عمری بھی کہتے ہیں۔ ذیل میں اردو زبان میں آپ بیتی لکھنے والے مصنفین کی نامکمل فہرست موجود ہے۔ میر تقی میر نے "ذکر میر" کے نام سے آپ بیتی لکھی لیکن وہ فارسی میں تھی (البتہ اس کا اردو ترجمہ ہو چکا ہے)، اسی طرح بعض دیگر شخصیات جو اردو زبان جانتے تھے /ہیں، لیکن اپنی آپ بیتی کسی دوسری زبان میں لکھی، انہیں اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سوائے ان شخصیات کے جن کی آپ بیتی ان کی اپنی زندگی میں انہوں نے یا کسی دوسرے نے اردو میں ترجمہ کی ہو، مثلاﹰ عمران خان کی آپ بیتی۔

فہرست[ترمیم]

مصنف آپ بیتی پیشہ
عبد الغفور نساخ حیاتِ نساخ
خواجہ حسن نظامی آپ بیتی صوفی، مؤرخ، مدیر
الطاف گوہر گوہر گزشت
ڈاکٹر اشفاق محمد خان اپنی بیتی
شاد عظیم آبادی شاد کی کہانی، شاد کی زبانی
نواب سعید خان چھتاری یاد ایام (3 جلدیں)
مسعود حسین خان ورود مسعود
مشتاق احمد یوسفی زر گزشت بینک کار، مزاح نگار
میرزا ادیب مٹی کا دیا مصنف
عاشق حسین بٹالوی چند یادیں چند تاثرات
کلیم الدین احمد اپنی تلاش میں
ریاض الرحمان ساغر وہ کیا دن تھے
حاذق الخیری جاگتے لمحے
لطف اللہ خان ہجرتوں کے سلسلے
عبدالمجید ملک ہم بھی وہاں موجود تھے
عبدالمجید سالک سرگزشت
اعجاز الحق قدوسی میری زندگی کے پچھتر سال
شان الحق حقی افسانہ در افسانہ لغت نگار
صدیق سالک ہمہ یاراں دوزخ فوجی، ناو نگار، مزاح نگار
اطہر وقار عظیم ہم بھی وہیں موجود تھے
عبادت بریلوی یاد عہد رفتہ شاعر
ذوالفقار علی بخاری سرگزشت
کرنل محمد خان بجنگ آمد فوجی، مزاح نگار
حمید شاہد گئے دنوں کی مسافت
اختر حسین رائے پوری گردِ راہ
مشتاق احمد خان کاروان حیات
شیخ محمد عبد اللہ آتش چنار سیاست دان
فیروز خان مومن دید و شنید
مشتاق احمد یادوں کی خرافات مصنف
جوش ملیح آبادی یادوں کی بارات شاعر
ڈاکٹر اعجاز حسین میری دنیا
دیوان سنگھ مفتون ناقابل فراموش، سیف و قلم (دوسرا حصہ)
کنور مہندر سنگھ بیدی یادوں کا جشن
احسان دانش جہانِ دانش، جہان دِگر (دوسرا حصہ)
مشکور حسین یاد آزادی کے چراغ
ظفر حسین ایبک آپ بیتی
حکیم احمد شجاع خوں بہا
مرزا محمد عسکری من کیم
مولوی فیروز الدین جہاد زندگی
چودھری افضل حق میرا افسانہ
راجيندر پرشاد اپنی کہانی
قتیل شفائی گھنگھرو ٹوٹ گئے شاعر
وزیر آغا شام کی منڈیر سے تنقید نگار
محمد جعفر تھانسیری کالا پانی انقلابی
شوکت تھانوی مابدولت شاعر، کالم نگار، مزاح نگار
آغا محمد اشرف ایک دل ہزار داستان
آغا شورش کاشمیری بوئے گل، نالہ دل، دود چراغ محفل
عبد القادر خان علم و عقل
قرۃ العين حيدر کارِ جہاں دراز ہے ناول نگار، خاکہ نگار
قدرت اللہ شہاب شہاب نامہ بیورکریٹ، افسانہ نگار، صوفی
خان بہادر تقی محمد خان عمر رفتہ
سر رضا علی اعمالنامہ
بیگم باشا صوفی ہماری زندگی
سحاب قزلباش میرا کوئی ماضی نہیں
محمد امراؤ خان چشم کشا
سید ہمایوں مرزا میری کہانی میری زبانی
حسین احمد مدنی نقش حیات سیاست دان، عالم دین
شور ناہید بری عورت کی کتھا، رسوائیاں شناسیاں (دوسرا حصہ)
حمیدہ اختر حسین رائے پوری ہم سفر
غلام جیلانی برق میری داستانِ حیات
حسرت موہانی قیدِ فرنگ سیاست دان، شاعر
محمد علی قصوری مشاہدات کابل و یاغستان
ہوش بلگرامی مشاہدات
شوکت علی اوراق گم شدہ سیاست دان، صحافی
ابو الحسن علی حسنی ندوی کاروان زندگی عالم دین
مشتاق احمد وجدی ہنگاموں میں زندگی
سیتا رام صوبیدار تواریخ یادگار
طارق وحید بٹ میری آواز
امیر محمد عبد اللہ خاں روکڑی میں اور میرا پاکستان
حجاب امتیاز علی جواب لیل و نہار ذاتی ڈائری؟
عصمت چغتائی کاغذی ہے پیرہن افسانہ نگار
ادا جعفری جو رہی سو بے خبری رہی شاعرہ
بیگم انیس قدوائی نیرنگیِ بخت
شہر بانو بیگم بیتی کہانی
امرتا پریتم رسیدی ٹکٹ (پہلا حصہ)، سُرخ دھاگے کا رشتہ (دوسرا حصہ)
ندا فاضلی دیواروں کے بیچ (پہلا حصہ)، دیواروں کے باہر (دوسرا حصہ) شاعر
زبیر رضوی گردشِ پا
ڈاکٹر مبارک علی در در ٹھوکر کھائے (پہلا حصہ)، میری دنیا (دوسرا حصہ) مؤرخ
منظور الہٰی سلسلہ روز و شب
عشرت رحمانی عشرتِ فانی
جلیل قدوائی حیاتِ مستعار
عبد السلام خورشید رو میں ہے رخش عمر
ضمیر جعفری ضمیر حاضر ضمیر غائب فوجی، مزاح نگار، شاعر
حمایت علی شاعر آئینہ در آئینہ (منظوم)
شہرت بخاری کھوئے ہوؤں کی جستجو
ڈاکٹر رشید امجد تمنا بے تاب
بانو قدسیہ ابریشم ناول نگار
خلیق ابراہیم خلیق منزلیں گرد کی مانند
حمید نسیم نا ممکن کی جستجو
ڈاکٹر سلیم اختر نشانِ جگر سوختہ
انتظار حسین چراغوں کا دھواں (پہلا حصہ)، جستجو کیا ہے؟ (دوسرا حصہ)
ابو الکلام آزاد آزادی ہند صحافی، سیاست دان
عمران خان میں اور میرا پاکستان کرکٹ کھلاڑی، سیاست دان
ممتاز مفتی الکھ نگری (آپ بیتی) ناول نگار، افسانہ نگار
ملالہ یوسفزئی میں ملالہ ہوں نوبل انعام یافتہ فعالیت پسند
جاوید اقبال اپنا گریبان چاک مفکر، سوانح نگار، ماہر اقبالیات
اختر الایمان اس آباد خرابے میں شاعر
عبد الماجد دریابادی آپ بیتی عالم دین
محمد زکریا کاندھلوی آپ بیتی (دو جلدیں) عالم دین
مخدوم سید حسن محمود میرا سیاسی سفر سیاست دان
یوسف رضا گیلانی چاہ یوسف سے صدا سیاست دان
پرویز مشرف سب سے پہلے پاکستان فوجی، سیاست دان
ایوب خان جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی فوجی، سیاست دان
منظور احمد وٹو جرم سیاست سیاست دان
افتخار احمد سروہی سچ سمندر
راؤ فرمان علی پاکستان دولخت کیسے ہوا؟
شیخ رشید احمد فرزند پاکستان سیاست دان
شیخ محمد رشید جہدِ مسلسل
گوہر ایوب خان ایوان اقتدار کے مشاہدات سیاست دان
صدرالدین ہاشوانی سچ کا سفر تاجر
میاں عبد الوحید پاکستان ایٹمی طاقت کیسے بنا
چوہدری اقبال گوندل مشتِ غبار
یونس احمر ماضی کے تعاقب میں
ساقی فاروقی پاپ بیتی شاعر
مہدی علی صدیقی بلا کم و کاست
خشونت سنگھ سچ، محبت اور ذرا سا کینہ صحافی
اعظم ہاشمی سمرقند و بخارا کی خونی سرگزشت
ڈاکٹر خالد سہیل اپنا اپنا سچ
نور سجاد ظہیر میرے حصے کی روشنائی
پروفیسر سمیع اللہ قریشی بیتے لمحوں کی چاپ
مناظر احسن گیلانی احاطہ دار العلوم میں بیتے ہوئے دن صدر شعبہ دینیات، جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد
سعید الرحمن اعظمی ندوی 48 سال شفقتوں کے سائے میں مدرس، صحافی و مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ
محمد منظور نعمانی تحدیث نعمت مدیر الفرقان، لکھنؤ
راجندرہ پرساد اپنی کہانی سیاست دان
شوق بدایونی اشک پیہم شاعر
دلاور فگار انگلیاں فگار اپنی شاعر
روف امروہوی اپنی زبان سے میں شاعر
کلیم الدین احمد اپنی تلاش میں نقاد و معلم
سید اطہر حسین ایک سویلین کی سرگزشت
مبشر علی صدیقی ایک معلم کی خودگزشت معلم
منورما دیوان انقلاب زندہ آباد
میجر جنرل محمد امراؤ جان یک جرنیل کی سرگزشت

مزید دیکھیے[ترمیم]