اردو انسائیکلو پیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو انسائکلوپیڈیا، حکومتِ ہندوستان کے محکومہ انسانی وسائل اور رائے عامہ کے تحت ہندوستانی زبانوں کی ترقی کے لیے قائم کیے گئے ادارہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام شائع ہونے والی دائرۃ المعارف ہے۔ پروفیسر فضل الرحمن، سابق وائس چانسلر، علی گڑھ، اس دائرۃ المعارف کے مدیر اعلیٰ تھے۔

اشاعت[ترمیم]

اس کی پہلی اشاعت 1997ء میں عمل میں آئی تھی۔ پروفیسر فضل الرحمن، سابق وائس چانسلر، علی گڑھ، اس دائرۃ المعارف کے مدیر اعلیٰ تھے۔

جلدیں[ترمیم]

اردو انسائکلوپیڈیا 3 جلدوں میں شائع ہوئی۔

موضوعات[ترمیم]

جلد اول میں آثارِ قدیمہ،ادبیات، ارضیات،انجینئری، تاریخ اسلام، تاریخ عالم، تاریخ ہند موضوعات کو جگہ دی گئی۔ جلد ووم میں تعلیم، جغرافیہ، جنگلات، حیاتیات، حیوانیات، ریاضیات، زراعت، سائنس، سماجیات، سیاسیات، طب مع طب یونانی، طبیعیات جیسے موضوعات نے جگہ پائی۔ جلد سوم کے عنوانات علاج حیوانات، فلسفہ و نفسیات، فلکیات، فنون لطیفہ، فلم، قانون، کیمیا، لائبریری سائنس، مذاہب، معاشیات، معدینات، نشر و اشاعت، نظم و۔[1] نسق ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اردو انسائکلو پیڈیا، قومی کونسل برائے فروغ اردو، دہلی۔ ISBN 81-7587-000-8