اردو اکیڈمی آندھرا پردیش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اردو اکیڈمی آندھرا پردیش
قسم ادبی
مقاصد ادبی اور ثقافتی
اردو اکیڈمی اردو اکیڈمی
باضابطہ ویب سائٹ ویب سائٹ

اردو اکیڈمی آندھرا پردیش : اس کا قیام 31 دسمبر 1975ء میں عمل میں آیا۔[1] اس کے پہلے صدر اُس دور کے وزیر برائے قانون حکومت آندھرا پردیش آصف پاشاہ صاحب رہے۔

قیام[ترمیم]

اردو اکیڈمی، حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے قائم شدہ ایک ادبی اور ثقافتی خود مختار ادارہ ہے۔ آندھرا پردیش کے G.O.Ms. نمبر 1466، تاریخ 31 دزمبر 1975، اے۔ پی۔ سرکاری سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1350 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ اردو زبان اور ادب کے فروغ، تحفظ اور ترقی کے لیے قائم کیا گیا ادارہ ہے۔[2]

منصوبہ بند پروگرام[ترمیم]

اس ادارے کے کئی منصوبے ہیں جن کو اس کے ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔[3]

  • اردو پڑھنے والے طلبہ کو وظائف اور انعامات سے نوازنا
  • سیمینار اور مشاعرے اور دیگر ادبی پروگراموں کا اہتمام
  • مشہور شعرا ادبا صحافیوں کو انعام و اکرام سے نوازنا
  • دارالمطالعوں کا قیام
  • خطاطی کی تعلیم و تربیت فراہم کرنا۔
  • آندھرا پردیش میں قدیم مخطوطات، مسودات کی بازیابی، حفاظت اور اشاعت۔

رسالہ قومی زبان[ترمیم]

اس ادارے کی مقبول اشاعت رسالہ قومی زبان ہے۔[4]

سرگرمیاں[ترمیم]

آج یہ ادارہ موجودہ زیرِ حکومت، کئی منصوبوں کو عمل کر رہا ہے، جن میں ذیل کے پروگرام اہم ہیں۔

  • اردو طلبہ کو سکالرشپ
  • اردو اداروں کو فرنیچر کے لیے مالی امداد
  • اردو اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
  • سیمینار اور مشاعروں کو مالی امداد

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "اردو اکیڈمی آندھرا پردیش۔ اپنی بات"۔ 14 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2015 
  2. "ویب سائٹ کا سر ورق"۔ 17 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2015 
  3. "تربیت اور منصوبے"۔ 17 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2015 
  4. "رسالہ قومی زبان"۔ 17 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2015 

بیرونی روابط[ترمیم]