اردو نامہ (جریدہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدیر اعلیٰعقیل عباس جعفری
معاون مدیراننزہت سیما ارشاد
ڈاکٹر شاہد الدین ضمیر
منتظمسید عامر عالم رضوی
سابقہ مدیرانڈاکٹر شان الحق حقی
جوش ملیح آبادی
نسیم امروہوی
شعبہعلمی و لسانی مجلہ
دورانیہسہ ماہی
ملک پاکستان
مقام اشاعتکراچی
زباناردو
ویب سائٹudb.gov.pk

سہ ماہی اردو نامہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، حکومت پاکستان کے ماتحت ادارے اردو لغت بورڈ کا کراچی پاکستان سے شائع ہونے والا علمی و لسانی مجلہ ہے۔

اجرا و تاریخ[ترمیم]

سہ ماہی اردو نامہ کا اجرااگست 1960ء میں اردو لغت بورڈ نے کراچی سے کیا۔ اس مجلہ کے پہلے مدیر معروف شاعر ڈاکٹر شان الحق حقی تھے۔ اردو نامہ دراصل شان الحق حقی کے خواب کی تعبیر تھا مگر ان کے اردو لغت بورڈ سے رخصت ہوتے ہی ادارے کے اربابِ اختیار نے اسے حقی صاحب کا ذاتی شوق سمجھتے ہوئے بند کر دیا۔ اردو نامہ کے سترہ سال کے 54 شماروں کا اشاریہ 1997ء میں شائع کیا گیا، جسے دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اس جریدے نے ماضی میں کیسا اہم علمی کام سر انجام دیا تھا۔[1]

دسمبر 2016ء میں جب معروف محقق و شاعر عقیل عباس جعفری کا بطور مدیر اعلیٰ اردو لغٹ بورڈ تقرر ہوا تو ابتدا سے ہی انھوں نے اس مجلہ کی ازسرِ نو اشاعت کا کوششیں شروع کر دیں، یوں دسمبر 2017ء میں جب شان الحق حقی کی پیدائش کا صد سالہ جشن منایا جا رہا تھا تو اردو لغت بورڈ نے اردو نامہ کا از سرِ نو اشاعت کا اہتمام کیا اور اس شمارے کو اردو نامہ کے گذشتہ دور کا تسلسل سمجھتے ہوئے اسے شمارہ 55 کا نام دیا ہے۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. عقیل عباس جعفری، ابتدائیہ، مشمولہ:اردو نامہ (کراچی) شمارہ 55 خصوصی اشاعت شان الحق حقی، دسمبر 2017ء، ص 3
  2. عقیل عباس جعفری، ابتدائیہ، مشمولہ:اردو نامہ (کراچی) شمارہ 55 خصوصی اشاعت شان الحق حقی، دسمبر 2017ء، ص 4