مندرجات کا رخ کریں

اردو ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Favicon of Wikipedia اردو ویکیپیڈیا
اسکرین شاٹ
سائٹ کی قسم
انٹرنیٹ دائرۃ المعارف کا منصوبہ
دست‌یاباردو
صدر دفترمیامی
مالکویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
بانیاردو ویکیپیڈیا کے رضاکار
ویب سائٹur.wikipedia.org
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
صارفین217,777
آغاز24 جنوری 2004؛ 22 سال قبل (2004-01-24)

اردو ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا اردو نسخہ ہے جس کا آغاز 24 جنوری 2004ء کو ہوا۔[1][2] 17 اگست 2026 تک اردو ویکیپیڈیا میں 673,247 مضامین، 217,777 مندرج صارفین اور 10,462 فائلیں ہیں اور یہ 28 واں بڑا ویکیپیڈیا ہے۔ 7 جنوری 2024ء کو اردو ویکیپیڈیا 200,000 مضامین کو عبور کرنے والا پہلا جنوب ایشیائی زبان کا ویکیپیڈیا بن گیا۔ 19 اپریل 2026ء کو اردو ویکیپیڈیا 300,000 مضامین کو عبور کرنے والا پہلا جنوب ایشیائی زبان کا ویکیپیڈیا بنا اور 12 مئی 2026ء کو اردو ویکیپیڈیا 400,000 مضامین کو عبور کرنے والا پہلا جنوب ایشیائی زبان کا ویکیپیڈیا بن گیا۔ 12 جون 2026ء کو اردو ویکیپیڈیا 500,000 مضامین کو عبور کرنے والا پہلا جنوب ایشیائی زبان کا ویکیپیڈیا بن گیا۔

تاریخ

ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور ایک کثیر اللّسانی دائرۃ المعارف کے طور پر مئی 2001ء میں متعارف کرایا گیا۔ دسمبر 2007ء تک تقریباً 92 لاکھ 50 ہزار مضامین 253 زبانوں میں ویکیپیڈیا کی زینت بن چکے تھے۔

اردو ميں ویکیپیڈیا کا آغاز پوری دنیا میں 24 جنوری 2004ء میں ہوا؛ اور پہلا با قاعدہ مضمون 5 مارچ 2004ء کو لکھا گیا۔ ابتدا میں ویکیپیڈیا کو اردو تحریر کے خط میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب یہ مسئلہ اب بڑی حد تک حل ہو چکا ہے؛ بعض معاملات ہنوز حل طلب ہیں۔ اردو کو فارسی-عربی خط میں تحریر کیا جاتا ہے، جو دائیں-سے-بائیں تحریر ہونے والا نظام ہے؛ جس کے نتیجے میں صارفین کو بعض اوقات اپنے آپریٹنگ سسٹم اور ویب براؤزروں کو اردو کے حساب سے ترتیب دینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ 8 ستمبر 2006ء کو اردو ویکیپیڈیا کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 500 تک پہنچ چکی تھی۔

بھارت میں آئینی تسلیم شدہ زبانوں میں اردو کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ویکیپیڈیا پر اس کے سب سے زیادہ مضامین دستیاب ہیں۔[3]

سنگ میل

تاریخآرٹیکل تعداد سنگ میل[4]
5 مارچ 2004ء1
6 مئی 2004ء100
25 نومبر 2005ء614
دسمبر 2005ء638
19 جون 2006ء1,000
13 اگست 2006ء2,000
15 مارچ 2007ء5,000
29 مارچ 2009ء10,000
28 اکتوبر 2012ء20,000
9 اپریل 2014ء40,000
24 اپریل 2014ء50,000
16 اکتوبر 2014ء60,000
12 اگست 2015ء75,000
29 دسمبر 2015ء100,000
دسمبر 2017ء125,000
23 نومبر 2019ء150,000
7 جنوری 2024ء200,000
19 اپریل 2026ء300,000
12 مئی 2026ء400,000
12 جون 2026ء500,000
24 جون 2026ء600,000

صارفین اور منتظمین

اردو ویکیپیڈیا کے اعداد و شمار
صارف کھاتوں کی تعدادمضامین کی تعدادملفوظات کی تعدادمنتظمین کی تعداد
217777673247104629

اردو ویکیپیڈیا میں ہر ماہ تقریباً 320 فعال معاونین حصہ لیتے ہیں۔ زیادہ تر صارفین پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، اگرچہ بھارت سے بھی قابلِ ذکر تعداد میں صارفین موجود ہیں۔ سعودی عرب سے بھی کئی نمایاں صارفین اس منصوبے میں حصہ لیتے ہیں۔[5]

دیگر برصغیر کی زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں کی طرح اردو ویکیپیڈیا کو بھی مختلف وجوہات کی بنا پر فعال معاونین کی کمی کا سامنا ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو ویکیپیڈیا کے ایک معاون احمد نثار کے مطابق اس کی اہم وجوہات میں انگریزی زبان کے ذرائع ابلاغ کو عوام کی ترجیح دینا، نیز ایسے اردو داں ماہرین کی کمی شامل ہے جو عصری موضوعات کے مختلف پہلوؤں پر مہارت رکھتے ہوں۔[6]

ہندی ویکیپیڈیا سے امتیازات

اردو اور معیاری ہندی ہندوستانی زبان کی دو معیاری صورتیں سمجھی جاتی ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا اور ہندی ویکیپیڈیا کے درمیان زبان کے اعتبار سے بنیادی فرق رسم الخط اور اس ادبی ذخیرۂ الفاظ میں ہے جس سے ہر معیاری صورت اپنی رسمی اور غیر روزمرہ لفظیات اخذ کرتی ہے۔ اردو فارسی-عربی رسم الخط کی خط نستعلیق میں لکھی جاتی ہے اور اس کی رسمی لفظیات کا بڑا حصہ عربی، فارسی اور نسبتاً کم ترکی زبانوں (بالخصوص چغتائی) سے ماخوذ ہے۔ اس کے برعکس، ہندی دیوناگری رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اور اس کی رسمی لفظیات کا بڑا حصہ سنسکرت، خصوصاً تتسم الفاظ، سے اخذ کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "کراچی میں وکی پیڈیا صارفین کا تاریخی اجلاس" (بزبان Urdu)۔ Karachi: Karachi Updates۔ 19 اکتوبر 2009۔ 2014-04-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-23 {{حوالہ خبر}}: نامعلوم پیرامیٹر |dead-url= رد کیا گیا (معاونت)اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  2. "Wikipedians meetup in Pakistan" (بزبان Urdu)۔ Karachi: News Urdu۔ 19 اکتوبر 2009۔ 2009-10-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-23 {{حوالہ خبر}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  3. محمد ارشد چوہان (17 اپریل 2025)۔ "اردو ہندوستانی تہذیب کی بہترین مثال ہے: انڈین سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ"۔ انڈیپنڈنٹ اُردو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-05-19
  4. m:Wikimedia News
  5. Syed Muzammiluddin (28 Jun 2015). ""My community's goals drive me": Tahir Mahmood". Diff (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2022-11-05.
  6. Syed Muzammiluddin (13 Oct 2015). "Indian-language projects depend on each other: Ahmed Nisar". Diff (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2022-11-05.

بیرونی روابط