اردو پیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اردو پیڈیا
دست‌یاباردو زبان میں
مالکقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (موجودہ طور پر غیر فعال)
ویب سائٹhttp://urdupedia.in/
آغاز2013ء

اردو پیڈیا اردو ویکیپیڈیا کی طرز پر تیار کردہ ایک ویب گاہ تھی جس کا آغاز بھارت کی وزارت ترقی انسانی وسائل ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور سی ڈیک-جی آئی ایس ٹی (CDAC-GIST)، ڈیٹی(CDAC-GIST) کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔ اسے "میڈیا ویکی پر مبنی اردو مواد سازی فریم ورک" قرار دیا گیا۔ کوئی بھی شخص ویب گاہ کے پتے پر پہنچ کر ادب، سائنس اور سماجی علوم جیسے موضوعات پر معلومات حاصل کر سکتا تھا۔ اس مقصد کے لیے میڈیا ویکی کے پلیٹ فارم پر سی ڈیک-جی آئی ایس ٹی نے اردو زبان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ”اسکرین پر موجود اردو زبان” کا کلیدی تختہ اور یونیکوڈ پر مبنی فونٹ کی سہولت کو یقینی بنایا گیا تھا۔[1]

بھارت کے مشہور اخبار دی ہندو کی اطلاع کے مطابق نسخ فونٹ کو 12 مختلف شکلوں میں جاری کیا گیا تھا اور نستعلیق فونٹ ایک شکل میں جاری ہوا۔ [2]

محرکات اور عملی دشواریاں[ترمیم]

2013ء میں اردوپیڈیا کے اجرا سے پہلے بھارتی صحافت میں اردو ویکی پیڈیا کے بارے میں ایک غالب تاثر یہ تھا کہ اس میں صرف پاکستان کی حمایت کرنے والا بھارت مخالف مواد موجود ہے۔ اس سے مقابلہ کرنے کے لیے اس کے متبادل کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اردو ویکی پیڈیا کی طرح ایک آزادانہ دائرۃ المعارف کی بھی ضرورت تھی۔ اس وجہ اسے بھارت کے اس وقت کے انسانی وسائل کے وزیر کپل سبل نے اردو پیڈیا کے آغاز میں اہم کردار نبھایا۔ تاہم یہ ویب گاہ کی خصوصیت یہ تو تھی کہ ہر کس و ناکس اس پر کھاتہ کھول سکتا تھا، مگر کسی صارف کو مضامین میں ترمیم کی اجازت نہیں تھی۔ صارفین کا اپنے طور پر شامل کردہ مواد صرف ان ہی کو دکھائی پڑتا، یہ سب پر ظاہر نہیں ہوتا تھا۔ اردو ویکی پیڈیا کی طرح یہاں پر تقریبًا سبھی صارفین زمرے موجود تو تھے، مگر یہ غیر واضح تھا کہ یہ اختیارات کس کے پاس تھے۔ یہ بھی غیر واضح تھا کہ کوئی کیسے کوئی انتظامی اختیار حاصل کر سکتا تھا۔ کئی تکنیکی دشوریاں لوگ محسوس کرتے تھے، مگر نہ تو ان کا حل قومی کونسل برائے فروغ اردو کے پاس تھا اور نہ ہی انسانی وسائل کی وزارت کے پاس۔

ویب گاہ کا مسدود ہونا[ترمیم]

2014ء میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے قریب قریب یہ ویب گاہ عملًا بند ہو گئی۔ تاہم سرکاری حلقوں اس کا حوالہ ایک فعال ویب گاہ کے طور پر دیا جاتا رہا ہے۔ جیسے کہ عالمی اردو کانفرنس کے اس صفحے پر، جس پر کہ بھارت کی انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کی تصویر لگی ہے، اپنے اختتام میں اردو پیڈیا کا ربط موجود رکھتا ہے، جو کھلنے سے قاصر ہے۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://urdu.tdil-dc.in/
  2. "India promoting Urdu using Urdutools and Urdupedia"۔ 28 اگست، 2013۔ 27 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2019 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 23 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2019