ارسطوبولوس کاسندرانی
ارسطوبولوس کاسندرانی (پیدائش: 375 قبل مسیح– وفات: 301 قبل مسیح) یونانی مؤرخ تھا۔
سوانح[ترمیم]
ارسطوبولوس کے والد کا نام ارسطوبولوس تھا جو فوکس کے علاقہ کاسندریا کا باشندہ تھا۔ ارسطوبولوس کی ابتدائی زندگی سے متعلق کوئی تاریخی ماخذ فراہم نہیں ہو سکے البتہ سکندر اعظم کی فتوحات و مہمات میں اُس کا ذکر ملتا ہے۔ وہ سکندر اعظم کی فوج میں مہندس اور ماہر تعمیرات تھا۔ وہ سکندر اعظم کا قریبی دوست اور مشیر بھی تھا۔ بعض اوقات وہ اِسی تعلق کی بنا پر شاہی عطیات اور اختیارات سے استفادہ کرتا رہا۔ ایران میں تخت سلیمان (ایران) میں سکندر اعظم کی ہدایات کے مطابق ارسطوبولوس نے مقبرہ کورش اعظم کی تعمیر نو کا کام شروع کروایا اور مقبرہ کورش اعظم کی تعمیر نو سے متعلق وہ معلومات تحریر کرتا رہا۔[1] ارسطوبولوس کے اکثر اقوال کو پلوٹارچ اور ایرئین نے اپنی تصانیف میں محفوظ کر دیا ہے۔ پلوٹارچ اکثر ارسطوبولوس کے اقوال کو بطور حوالہ استعمال کرتا ہے۔ [1][2]
حوالہ جات[ترمیم]
مزید دیکھیے[ترمیم]
- Wikipedia articles with faulty authority control identifiers (SBN)
- 301 ق م کی وفیات
- 370 ق م کی دہائی کی پیدائشیں
- چوتھی صدی ق م کے مؤرخین
- چوتھی صدی قبل مسیح کی یونانی شخصیات
- سکندراعظم کے جغرافیہ دان
- سکندراعظم کے ماہرین تعمیرات
- سکندراعظم کے مؤرخین
- سکندراعظم کے مہندسین
- قدیم کاسندرانی لوگ
- قدیم یونانی جغرافیہ دان
- قدیم یونانی ماہرین تعمیرات
- قدیم یونانی مہندسین
- مقدونی فوج کے ماہر میکانیات
- مقدونیہ میں قدیم یونانی