ارشاد اعظم
Appearance
مسیحیت میں اِرشادِ اعظم (انگریزی: Great Commission) اُس ہدایت کو کہا جاتا ہے جو یسوع مسیح نے اپنے جی اُٹھنے کے بعد اپنے شاگردوں کو دی تاکہ وہ خوشخبری (انجیل) کو تمام اقوامِ عالم تک پہنچائیں۔ اس ارشاد کا مفصل بیان متی کی انجیل، باب 28، آیات 16 تا 20 میں ملتا ہے، جہاں یسوع مسیح گلیل کے ایک پہاڑ پر اپنے پیروکاروں کو حکم دیتے ہیں کہ وہ تمام قوموں کو شاگرد بنائیں اور انھیں باپ، بیٹے اور روح القدس کے نام پر بپتسمہ دیں۔