مندرجات کا رخ کریں

ارشد چودھری (فیلڈ ہاکی کھلاڑی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ارشد چودھری (فیلڈ ہاکی کھلاڑی)
معلومات شخصیت
پیدائش 10 اپریل 1950ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 جون 2015ء (65 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 175 سنٹی میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 68 کلو گرام   ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ہاکی کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل فیلڈ ہاکی   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ارشد علی چودھری (10 اپریل 1950-11 جون 2015)، پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فیلڈ ہاکی کھلاڑی تھے۔ وہ چودھری صادق سالار اور چودھری غلام رسولکے بھتیجے ااور اختر رسول کے کزن تھے۔[2]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

ارشد چودھری فیصل آباد (سابقہ ضلع لائل پور) میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج فیصل آباد سے بی اے کی ڈگری حاصل کی جہاں وہ کالج ہاکی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ انھوں نے 1973 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے تاریخ میں ایم اے کیا۔ 1975 میں وہ پی آئی اے میں اسسٹنٹ منیجر منتخب ہوئے۔

کیریئر

[ترمیم]

1971 میں کراچی میں منعقدہ انٹر ورسٹی ہاکی چیمپئن شپ کے لیے چودھری کو پنجاب یونیورسٹی ہاکی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا۔[3] ٹیم نے اگلے سال انٹر ورسٹی چیمپئن شپ جیتی۔ چودھری 1971 سے 1976 تک پاکستانی قومی ٹیم میں ایک فعال ہاکی بین الاقوامی کھلاڑی رہے اور رائٹ ہاف بیک کے طور پر کھیلے۔[4] انھوں نے 33 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ [4] انھوں نے پاکستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی جس نے کوالالمپور میں منعقدہ 1975 کے تیسرے ورلڈ کپ ہاکی میں حصہ لیا اور چاندی کا تمغا جیتا۔    1976 میں انھوں نے مونٹریال میں منعقدہ گرمائی اولمپکس میں حصہ لیا اور کانسی کا تمغا جیتا۔[5][6] انھوں نے 1976 میں مونٹریال اولمپکس کے بعد فعال ہاکی سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 65 سال کی عمر میں جون 2015 میں انتقال کر گئے۔ [7]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. http://www.dawn.com/news/1187739
  2. Pakistan Economist, 1972, p ix, Pakistan
  3. Rāvī, 1971, p 92, Government College (Lahore, Pakistan).
  4. ^ ا ب "Pakistan Hockey Federation"۔ 2003-02-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-05
  5. http://www.quadrodemedalhas.com/en/olympic-games/summer-olympic-games-field-hockey.htm. آرکائیو شدہ 19 اگست 2008 بذریعہ وے بیک مشین
  6. The complete book of the Olympics, 1984, p 277, David Wallechinsky – Sports & Recreation.
  7. Arshad Chaudhry's obituary Dawn (newspaper), Published 12 June 2015, Retrieved 5 July 2018

بیرونی روابط

[ترمیم]