مندرجات کا رخ کریں

ارل اسٹینلی گارڈنر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ارل اسٹینلی گارڈنر
(انگریزی میں: Erle Stanley Gardner ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 جولا‎ئی 1889ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مالڈن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 مارچ 1970ء (81 سال)[1][2][3][4][8][5][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹیمیکولا، کیلیفورنیا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد چارلس والٹر گارڈنر   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ گریس ایڈیلما وا   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف [9][10]،  وکیل ،  ناول نگار ،  سائنس فکشن مصنف ،  مفسرِ قانون [9]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1][11]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ارل اسٹینلی گارڈنر (17 جولائی 1889ء تا 11 مارچ 1970ء) امریکی مصنف اور وکیل تھے جو زیادہ تر اپنے پیری میسن سلسلے کی قانونی سراغ رسانی کہانیوں کے سبب زبان زدِ خلائق ہیں۔ گارڈنر نے اس کے علاوہ بے شمار ناول اور مختصر افسانے بھی لکھے نیز غیر فکشن کتب کا ایک سلسلہ بھی تحریر کیا جن میں زیادہ تر ان کے باخا کیلیفورنیا اور میکسیکو کے دیگر خطوں کے سفرنامے شامل ہیں۔

اپنی وفات کے وقت وہ بیسویں صدی عیسوی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے امریکی مصنف تھے۔ گارڈنر نے کئی تخلصوں کے تحت بھی تصنیف کی جن میں شامل ہیں: اے۔ اے۔ فئیر، کارل فرینکلن روتھ، کارلٹن کینڈرک، چارلس ایم۔ گرین، چارلس جے۔ کینی، ایڈورڈ لیمنگ، گرانٹ ہالیڈے، کائل کارننگ، لیس ٹلرے، رابرٹ پار، اسٹیفن کالڈویل۔ ایک بار انھوں نے اپنے ہی مشہور کردار ڈیلا اسٹریٹ (پیری میسن کی معاون) کے نام سے بھی کہانی شائع کی جس کا عنوان ”دی کیس آف دی سسپیکٹ سویٹ ہارٹز“ تھا۔ ان کی تین کہانیاں بلا نام (یعنی گمنام) شائع ہوئیں: ”اے فیئر ٹرائل“، ”پارٹ میوزک اینڈ پارٹ ٹیئرز“ اور ”یو کانٹ رن اووے فرام یور سیلف“ (جسے دی جیز بیبی بھی کہا جاتا ہے)۔

حیات اور ادبی تخلیقات

[ترمیم]

گارڈنر کی پیدائش مالڈن، میساچوسٹس میں ہوئی۔ ان کی والدہ کا نام گریس ایڈیلما (وا) اور والد کا نام چارلس والٹر گارڈنر تھا۔[12][13] گارڈنر نے 1909ء میں کیلیفورنیا کے پالو آلٹو ہائی اسکول سے تعلیم مکمل کی اور انڈیانا کے ویلپریزو یونیورسٹی اسکول آف لا میں داخلہ لیا مگر صرف ایک ماہ بعد ہی انھیں معطل کر دیا گیا کیونکہ ان کی باکسنگ میں دلچسپی پڑھائی میں رکاوٹ بن گئی تھی۔ وہ واپس کیلیفورنیا آ گئے خود سے قانون کی تعلیم جاری رکھی اور 1911ء میں کیلیفورنیا اسٹیٹ بار امتحان کامیابی سے پاس کیا۔[14]

اپنے قانونی سفر کے آغاز میں گارڈنر نے تین سال تک ایک وکالتی دفتر میں بطور ٹائپسٹ کام کیا۔ بار میں داخلے کے بعد وہ ایک عدالتی وکیل (ٹرائل لائر) کے طور پر غریب افراد بالخصوص چینی اور میکسیکی تارکینِ وطن کا دفاع کرنے لگے۔ یہ تجربہ بعد میں 1940ء کی دہائی میں ان کی قائم کردہ تنظیم کورٹ آف لاسٹ ریزورٹ کا سبب بنا[15] جو ان افراد کی مدد کے لیے وقف تھی جو ناحق قید میں تھے یا جنھیں منصفانہ مقدمہ میسر نہ آیا۔ یہ ادارہ اپنی نوعیت کی پہلی تنظیم تھی، جس کے بعد اسی نوعیت کی دیگر نمایاں تنظیمیں سامنے آئیں، مثلاً دی انوسنس پروجیکٹ، سینٹر آن رانگ فل کنوکشنز ایٹ نارتھ ویسٹرن پٹزرکر اسکول آف لا اور سینچورین وغیرہ۔

1912ء میں گارڈنر نے نٹالی فرانسس ٹالبَرٹ سے بیاہ رچایا، ان سے ایک بیٹی ہوئی جس کا نام گریس رکھا گیا۔ 1917ء میں انھوں نے مرسیڈ میں اپنا پہلا وکالتی دفتر کھولا مگر بعد ازاں ایک سیلز ایجنسی میں ملازمت قبول کرنے کے بعد اسے بند کر دیا۔ 1921ء میں وہ دوبارہ وکالت میں واپس آئے اور وینٹورا کی فرم ”شیریڈن، اور، ڈریپو ایند گارڈنر“ میں شامل ہو گئے[14] جہاں وہ 1933ء میں اپنے پہلے پیری میسن ناول کی اشاعت تک کام کرتے رہے۔

گارڈنر کو عدالت میں بحث و مباحثہ اور قانونی حکمت عملی تیار کرنے میں لطف آتا تھا لیکن باقی قانونی کام انھیں بوریت بھرا لگتا تھا۔ فارغ اوقات میں انھوں نے پلپ رسائل کے لیے لکھنا شروع کیا۔ ان کی پہلی کہانی ”دی پولیس اِن دی ہاؤس“ جون 1921ء میں بِریزی میگزین میں شائع ہوئی۔[16] انھوں نے پلپ ادب کے لیے کئی کردار تخلیق کیے جن میں نمایاں ہیں: لیسٹر لیتھ، جو ”شریف چور تھا“ (اے۔ جے۔ ریفلس کی پیروڈی) اور کین کارننگ، ایک وکیل اور کھوجی جو بعد میں ان کی سب سے کامیاب تخلیق پیری میسن کا نمونہ بنا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11904131c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6pv6sz0 — بنام: Erle Stanley Gardner — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/6939 — بنام: Erle Stanley Gardner — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?1238 — بنام: Erle Stanley Gardner — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/gardner-erle-stanley — بنام: Erle Stanley Gardner — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. بنام: Erle Stanley Gardner — Vegetti Catalog of Fantastic Literature NILF ID: https://www.fantascienza.com/catalogo/NILF12142
  7. ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0029162.xml — بنام: Erle Stanley Gardner
  8. بنام: Fair A. A. — وی آئی اے ایف آئی ڈی: https://viaf.org/viaf/24601208 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. abART person ID: https://cs.isabart.org/person/48621 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  10. abART person ID: https://cs.isabart.org/person/130998 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  11. کونر آئی ڈی: https://plus-legacy.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/20444771
  12. Wilbur R. Miller (20 Jul 2012). The Social History of Crime and Punishment in America: An Encyclopedia (بزبان انگریزی). SAGE Publications. ISBN:9781483305936. Archived from the original on 2023-11-09. Retrieved 2021-09-15.
  13. Judith McGhan (1983). Genealogies of Connecticut Families: From the New England Historical and Genealogical Register (بزبان انگریزی). Genealogical Publishing Com. ISBN:9780806310305. Archived from the original on 2023-11-09. Retrieved 2021-09-15.
  14. ^ ا ب Richard Senate. "Erle Stanley Gardner" (بزبان انگریزی). Benton, Orr, Duval, & Buckingham. Archived from the original on 2023-06-02. Retrieved 2013-08-01.
  15. "Erle Stanley Gardner | American author". Encyclopedia Britannica (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2019-08-28. Retrieved 2019-08-28.
  16. Kirk H. Beetz, ed. (1996). Beacham's encyclopedia of popular fiction (بزبان انگریزی). Osprey, Florida: Beacham Publications. Vol. 2. p. 703. ISBN:9780933833418.