ارمان عثمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ارمان عثمانی (انگریزی: Arman Usmani) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے مشہور شاعر، ڈراما نگار، افسانہ نگار اور صحافی تھے ۔[1]

حالات زندگی[ترمیم]

ارمان عثمانی کا اصل نام عبد الرشید تھا۔ ارمان عثمانی اس کا قلمی نام تھا۔ ارمان ستمبر 1921ء میں خورجہ، بلند شہر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ بعد میں پاکستان منتقل ہو گئے اور بہاولپور میں سکونت اختیار کی۔

خدمات[ترمیم]

ارمان عثمانی نے ایک صحافی کے طور پر لکھنا شروع کیا۔ اس نے بہاولپور میں ستلج ٬بے باک, رہبر اور انصاف اخبارات میں مدیرکی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔ اس نے شاعری بھی کی۔ اس کی کتابیں شائع ہوئیں جن میں 'جہان غزل' اور 'یہ لڑکیاں' قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے فلموں کے لیے بھی لکھا۔ اردو اور پنجابی زبان میں ڈرامے بھی لکھے۔[2]

وفات[ترمیم]

ارمان عثمانی 28 اکتوبر 1981ء کو رحیم یار خان میں انتقال کر گئے۔

حوالہ جات[ترمیم]