ارمیلا
ارمیلا (سنسکرت:ऊर्मिला) ہندو مت کی اساطیری کتاب راماین کا ایک کردار ہے۔ ارمیلا جنکپور کے راجا جنک اور اس کی اہلیہ سنینا کی دختر تھی، وہ سیتا کی چھوٹی بہن تھی۔ ارمیلا کی شادی رام کے چھوٹے بھائی لکشمن سے ہوئی تھی۔ ارمیلا اور لکشمن کو دو بیٹے ہوئے: انگد اور چندرکیتو۔[1]
خلاصہ
[ترمیم]جب لکشمن نے رام اور سیتا کے ساتھ جلا وطنی کا ارادہ کیا تب ارمیلا بھی ان کے ہمراہ جانے کو تیا رتھی مگر لکشمن نے اسے ضعیف والدین کی خدمت کے لیے ایودھیا میں ہی رہنے کا حکم دیا۔ ارمیلا کو اس کی عظیم قربانی ارمیلا ندرا کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔[2] راجستھان کے ضلع بھرت پور میں ایک مندر ارمیلا اور لکشمن کا بنا ہوا ہے۔ یہ مندر 1870ء میں اس وقت کے راجا بلونت سنگھ (بھرت پور) نے بنوایا تھا اور یہ ریاست بھرت پور کا شاہی مندر مانا تھا۔[3]
ارمیلا ندرا
[ترمیم]جب رام نے کے کئی کے کہنے پر 14 برس کی جلا وطنی کا ارادہ کیا تب ارمیلا نے لکشمن سے درخواست کی کہ اسے بھی ان لوگوں کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے مگر اس کی درخواست لکسمن نے قبول نہیں کی۔ لکشمن نے اسے یہ کہ کر منع کر دیا کہ چونکہ وہ رام اور سیتا کی خدمت میں دن رات لگا رہے گا وہ ارمیلا کو وقت نہیں دے پائے اور یہ کہ ارمیلا کی بہرتی اس کے رک جانے میں ہی ہے۔ اس کے یہ بھی کہا کہ اگر ارمیلا جنگل میں اس کے ساتھ ہو گی تو وہ رام اور سیتا کی صحیح معنی میں خدمت نہیں کرپائے گا۔ ناچار و ناچار ارمیلا کو ایودھیا میں ہی رکنا پڑا۔ جلا وطنی کی پہلی رات لکشمن نے رام اور سیتا کی پہرہ داری شروع کردی اور ان کے خیمہ کے باہر کھڑا ہو گیا اور اس نے ارادہ کیا کہ جب تک جلا وطنی ختم نیں ہو گی وہ نہیں سوئے گا۔
جیسے ہی لکشمن رام اور سیتا کی پہرہ داری کے لیے کھڑا ہوا ایک ندرا دیوی کا اس پر ظہور ہوا۔ لکشمن نے استفسار پر اس نے بتایا کہ وہ نیند کی دیوی ہے اور 14 برس نیند نہ لینا قدمت کے قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ لکشمن نے اس سے گزارش کی کہ ایسا کوئی راستہ نکالے جس سے اور اپنے بھائی کے تئیں دھرم نبھا سکے۔ لکشمن کے خلوص سے متاثر ہو کر ندرا دیوی نے کہا کہ اگر کوئی لکشمن کی جگہ 14 برس کی نیند لیتا ہے تو لکشمن 14 برس جاگ کر اپنے بھائی کی خدمت کر سکتا ہے۔ لکشمن نے ندرا دیوی سے کہا کہ وہ اس کی اہلیہ ارمیلا کے پاس جائے اور اسے 14 برس نیند لینے کی درخواست کرے تاکہ وہ مسلمل جاگتا رہے۔ ارمیلا نے اپنے شوہر کے لیے 14 برس تک کی گوارا کرلی تاکہ لکشمن کو نیند نہ آئے اور وہ 14 برس کی گہری نیند میں چلی گئی۔ [4] جنوبی بھارت میں ارمیلا ندرا اب ایک محاورہ بن گیا ہے جو اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے گہری نیند میں چلا گیا ہو۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Roshen Dalal (2014)۔ Hinduism: An Alphabetical Guide۔ UK: Penguin UK۔ ISBN 9788184752779
- ↑ Reeja Radhakrishnan (28 مارچ 2014)۔ "Urmila, The Sleeping Princess"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ Chennai۔ 25 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جون 2016
- ↑ "Temple Profile: Mandir Shri Laxman Ji"۔ Government of Rajasthan۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جون 2016
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 19 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2019