مندرجات کا رخ کریں

ارم حق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اِرم حق
معلومات شخصیت
پیدائش (1976-01-01) 1 جنوری 1976ء (50 سال)
اوسلو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ناروے   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ،  فلمی ہدایت کارہ،  منظر نویس ،  گلوکارہ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ناروی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ناروی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اِرم حق (پیدائش: یکم جنوری 1976) ایک نارویجین اداکارہ، اسکرین رائٹر اور ہدایتکارہ ہیں جن کا تعلق پاکستانی نژاد خاندان سے ہے۔ وہ اپنی فلموں آئی ایم یورز اور لوگ کیا کہیں گے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔[1]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ارم حق کا تعلق ایک پاکستانی نژاد قدامت پسند مسلم خاندان سے ہے جو ناروے ہجرت کر گیا تھا۔[2] انھوں نے ویسٹرڈالس اسکول آف کمیونیکیشن، اوسلو سے آرٹ ڈائریکشن کی تعلیم حاصل کی۔[3] ان کی پرورش اور زندگی کے تجربات ان کی فلم لوگ کیا کہیں گے کا بنیادی محرک بنے۔

کیریئر

[ترمیم]

ارم نے کئی سال اداکاری میں گزارے اور اس دوران اسٹیج، فلم اور ٹی وی میں کام کیا، جن میں ایکسپورٹ امپورٹ بھی شامل ہے۔ انھوں نے پرانا وفادار نامی مختصر فلم لکھی اور اس میں کام بھی کیا جو 2004 میں وینس فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی۔[4]

2010 میں انھوں نے ہدایتکاری کا آغاز مختصر فلم ایک کنوری کی پلک جھپک سے کیا جو سَن ڈانس فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی۔ ان کی پہلی فیچر فلم میں تمہاری ہوں 2013 میں ٹورنٹو بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش ہوئی اور Variety نے اسے ایک پراعتماد آغاز قرار دیا۔[5] اس فلم کو ناروے کی طرف سے آسکر ایوارڈ برائے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے لیے نامزد کیا گیا۔[6]

ان کی دوسری فلم لوگ کیا کہیں گے کو ثقافتی ٹکراؤ پر مبنی ایک دل دہلا دینے والا نسوانی ڈراما قرار دیا گیا۔ یہ فلم بھی ناروے کی جانب سے 91ویں آسکر ایوارڈز کے لیے منتخب کی گئی۔[7]

فلم شناسی

[ترمیم]
سال عنوان کردار نوٹس
2002 Borettslaget فاطمہ سلمندر ٹی وی سیریز
2002 Jul i Borettslaget فاطمہ سلمندر ویڈیو
2004 Trofast مختصر فلم
2005 Import-Export
2008 Fallen Angels
2009 Little Miss Eyeflap ہدایتکارہ مختصر فلم
2010 Tomme tønner
2013 I Am Yours ہدایتکارہ فیچر فلم
2017 لوگ کیا کہیں گے مصنفہ و ہدایتکارہ
2020 When the Dust Settles ہدایتکارہ تین اقساط

بیرونی روابط

[ترمیم]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

ارم حق اپنی ذاتی زندگی میں کافی آزاد خیال ہیں۔ ان کا ایک لمبے عرصے کا ساتھی رہا ہے، جس کا نام ایڈم اسٹوئین (Adamstuen) ہے اور وہ اوسلو کا رہائش پزیر ہے۔ [8] وہ اپنے انسٹا گرام ایک لڑکے کی تصاویر آویزاں کرتی رہی ہیں جس کا نام لیون (Leon) بتایا جاتاہے ۔ اس سے ان کا کسی طرح سے والدہ بننا ثابت ہوتا ہے۔ [9] مگر کہیں پر بھی ارم کی شادی اور خانہ آبادی کا تذکرہ نہیں۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ارم ماں تو بن گئی اور کسی کے رشتے میں بھی آگئی ، مگر شاید اس نے شادی اور خانہ آبادی نہیں کی جو ارم کے آبائی وطن پاکستان میں بہت عام ہے۔ ایڈم اسٹوئین سے لمبے عرصے کی رشتے داری کے علاوہ ارم حق کا کوئی اور سابقہ یا موجودہ رشتہ ہے یا رہا ہو تو اس کی تفصیلات دست یاب نہیں ہیں۔ ایضًا لیون کے علاوہ ارم کی کوئی اولاد نرینہ یا کوئی دختر کا موجود ہونا عام دست یاب ذرائع سے ثابت نہیں۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ ارم حق مغربی دنیا کی دیگر فلمی شخصیات کی طرح اپنی نجی زندگی کے معاملے میں بہ بانگ دہل گویا نہیں ہے۔ اس وجہ سے ذرائع ابلاغ میں تفصیلات موجود نہیں ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "'Log kya kahenge' and its horrors". The Indian Express (بزبان انگریزی). 20 Nov 2019. Retrieved 2020-06-09.
  2. "Iram Haq: – Det har kostet utrolig mye å bryte opp. Jeg har all respekt for dem som ikke gjør det". www.dagsavisen.no (بزبان ناروی). Retrieved 2020-10-28.
  3. "TIFF Women Directors: Meet Iram Haq"۔ Indiewire۔ 2016-03-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  4. "Iram Haq"۔ Festival Scope {{حوالہ ویب}}: پیرامیٹر |آرکائیو یوآرایل= |آرکائیو تاریخ= درکار (معاونت)
  5. "Film Review: I Am Yours"
  6. "'I Am Yours' Submitted by Norway for Oscar"
  7. "Pakistani-Norwegian film 'What Will People Say' selected as Norway's entry for Oscars"۔ The Express Tribune۔ 15 دسمبر 2018
  8. "Jeg følte det var min egen skyld". KK (بزبان ناروی). 13 Oct 2021. Retrieved 2025-10-11.
  9. Iram Haq۔ "With my son, Leon ❤️"۔ Instagram۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-11