اروندھتی بھٹاچاریہ
اروندھتی بھٹاچاریہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
دوسری صدرنشین اسٹیٹ بینک آف انڈیا | |||||||
آغاز منصب 7 اکتوبر 2013 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 18 مارچ 1956ء (68 سال)[1] کولکاتا |
||||||
رہائش | ممبئی، بھارت[2] | ||||||
شہریت | بھارت [3] | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جادھو پور یونیورسٹی [4] | ||||||
پیشہ | بینکار [3] | ||||||
درستی - ترمیم |
اروندھتی بھٹاچاریہ ایک بھارتی بینک کار ہیں اور وہ موجودہ طور پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی صدر انشین ہیں۔[2] وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان کا نام دنیا کی 25 ویں سب سے بااثر خاتون کے طور پر فوربز کی جانب سے درج ہوا ہے۔[5]
ذاتی زندگی
[ترمیم]بھٹاچاریہ کولکاتا کے ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنا بچپن بھِلائی بتایا۔ ان کے والد پردیوت کمار مکھرجی بھلائی اسٹیل پلانٹ میں کام کر چکے ہیں۔ ان کی والدہ کلیانی مکھرجی بخارو میں ہومیوپیتھی کی مشیر تھیں۔ بھٹاچاریہ کی اسکولی پڑھائی سینٹ زیوئر اسکول، بخارو سے مکمل کی۔[6]
بھٹاچاریہ نے کولکاتا کے لیڈی برابورن کالج سے انگریزی ادب کا مطالعہ کیا اور پھر جادھوپور یونیورسٹی سے پڑھائی کی۔ ان کے شوہر آئی آئی ٹی کھرگپور کے سابق پروفیسر ہیں۔[7]
کریئر
[ترمیم]بھٹاچاریہ ایس بی آئی میں ستمبر 1977ء میں شامل ہوئی۔ وہ پہلی خاتون تھی جس نے کسی بھارتی کمپنی کی قیادت کی جو فارچون گلوبل 500 میں شمار کی گئی ہو۔ آغاز میں وہ ایس بی آئی میں پروبیشنری آفیسر کے طور پر 22 سال کی عمل میں شامل ہوئی۔[8] اپنے 36 سالہ کیرئیر میں وہ کئی عہدوں پر فائز ہوئی جن میں فارن ایکسچینج، خزانہ، ری ٹیل آپریشن، انسانی وسائل اور سرمایہ کاری کی بینک کاری شامل ہے۔ اس میں شامل عہدوں میں ایس بی آئی کیاپیٹل مارکٹس کی چیف ایگزیکیٹیو؛ نئے منصوبوں کی ذمے دار چیف جنرل مینیجر بھی شامل ہیں۔ وہ بینک کی نیویارک شاخ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ وہ کئی نئے کاروباروں کے آغاز سے جڑی رہیں جن میں ایس بی آئی جنرل انشورنس، ایس بی آئی کسٹوڈیل سرویسیز، ایس بی آئی پنشن فنڈز اور ایس بی آئی میکواری انفراسٹرکچر شامل ہیں۔[8] وہ اپنے پیش رو پردیپ چودھری سے صدرنشین کا جائزہ حاصل کر چکی ہیں جو 30 ستمبر 2013ء وظیفے پر سبکدوش ہوئے۔[9] اپنے دور میں بھٹاچاریہ نے خواتین کے لیے دو سالہ کام سے الگ رہنے کی سہولت متعارف کروائی جو زچگی یا معمرین کی دیکھ ریکھ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ یوم خواتین کے موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ بینک کی خاتون ملازمین کو سروائیکل کینسر سے تحفظ کے لیے مفت ٹیکے دیے جائیں گے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ object stated in reference as: 1956
- ^ ا ب پ #25 Arundhati Bhattacharya. Forbes
- ^ ا ب http://www.business-standard.com/article/companies/business-standard-annual-awards-2017-high-powered-jury-selects-best-seven-118022400006_1.html — اخذ شدہ بتاریخ: 27 فروری 2018
- ↑ https://www.forbes.com/forbes/welcome/?toURL=https://www.forbes.com/profile/arundhati-bhattacharya/&list=power-women&refURL=https://en.wikipedia.org/&referrer=https://en.wikipedia.org/ — اخذ شدہ بتاریخ: 27 فروری 2018
- ↑ "The World's 100 Most Powerful Women"۔ Forbes۔ Forbes۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2016
- ↑ All you need to know about Arundhati Bhattacharya, SBIs first woman chief
- ↑ Steady climb to the top
- ^ ا ب Mayur Shetty (8 October 2013)۔ "SBI gets its first woman chair in 206 years"۔ The Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2013
- ↑ Arundhati Bhattacharya is new chief of SBI
- Use dmy dates from October 2013
- 1956ء کی پیدائشیں
- 18 مارچ کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین کاروباری شخصیات
- اکیسویں صدی کی بھارتی کاروباری شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- بنگالی شخصیات
- بنگالی ہندو
- بیسویں صدی کی بھارتی خواتین کاروباری شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی کاروباری شخصیات
- بھارتی بینکار
- کلکتہ یونیورسٹی کے فضلا
- مغربی بنگال کی خواتین کاروباری شخصیات
- کولکاتا کی کاروباری شخصیات