ارچنا گوتم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ارچنا گوتم
2023 میں گوتم

معلومات شخصیت
پیدائش 1994/1995 (عمر 28–29)[1]
میرٹھ، اتر پردیش
عملی زندگی
پیشہ
  • اداکارہ
  • ماڈل
دور فعالیت 2016-تاھال
وجہ شہرت
  • بگ باس (ہندی سیزن 16)
  • بگ باس 16
ویب سائٹ
ویب سائٹ archanagautam.in
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ارچنا گوتم بھارت سے تعلق رکھنے والی سیاست دان، اداکارہ، ماڈل اور مقابلہ حسن میں ٹائٹل ہولڈر کی حثیت سے شہرت کی حامل ہیں جنھوں نے مس بکنی انڈیا 2018ء جیتا، عالمی مس کاسموس 2018ء میں اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا اور موسٹ ٹیلنٹ 2018ء کا سب ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ 2022ء میں، وہ معروف ٹی وی شو بگ باس کے 16ویں ایڈیشن میں نظر آئیں جس سے ان کی مقبولیت اور شہرت کو چار چاند لگ گئے۔ [2]

ارچنا گوتم کی پیدائش میرٹھ ، اتر پردیش میں ہوئی تھی۔ وہ دو بہن بھائی ہیں اس کا بھائی اس سے چھوٹا ہے۔ اس نے اپنے شہر سے ابلاغ عامہ میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ [3]

گوتم پرنٹ اور ٹیلی ویژن اور مختلف برانڈز کے لیے اشتہاری مہموں میں ماڈلنگ کرتی رہی ہیں۔ وہ گریٹ گرینڈ مستی ، حسینہ پارکر اور بارات کمپنی جیسی فلموں میں مختصر کردار ادا کر چکی ہیں۔ اس نے جنکشن وارانسی میں آئٹم سانگ کے لیے ایک کردار نبھایا تھا۔اس نے ٹی سیریز کے لیے ڈائریکٹر اپوروا لاکھیا کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ بھی کی۔انھیں 2014ء میں مس اترپردیش':' کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ وہ مس بکنی انڈیا 2018ء جیت چکی ہیں اور مس بکنی یونیورس 2018ء میں بھارت کی نمائندگی کر چکی ہیں [4] گوتم نے ملائیشیا میں منعقدہ مس کاسموس 2018 میں بھی بھارت کی نمائندگی کی اور سب ٹائٹل موسٹ ٹیلنٹ 2018ء جیتا۔اکتوبر 2022ء سے فروری 2023ء تک، وہ کلرز ٹی وی کے ریئلٹی شو بگ باس 16 میں بطور شریک نظر آئیں، جہاں وہ تیسری رنر اپ کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب رہیں۔

اس نے نومبر 2021ء میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور 2022ء کے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ہستینا پور (اسمبلی حلقہ) سے ٹکٹ حاصل کیا۔ [5] وہ اس حلقے سے 8 امیدواروں میں شامل تھیں۔ تاہم بدقسمتی سے وہ بی جے پی امیدوار دنیش کھٹک سے واضح فرق سے شکست کھا گئیں جنھوں نے 107587 ووٹ حاصل کیے، جب کہ گوتم کو صرف 1,519 ووٹ ملے۔ [6]

فلمیں[ترمیم]

سال عنوان کردار زبان نوٹس
2016 گریٹ گرینڈ مستی گاؤں کی گوری ہندی کیمیو
2017 Haseena Parkar Salma ہندی
Baaraat Company Anita Bhardwaj ہندی
2019 Junction Varanasi Item Song ہندی

ٹیلی ویژن[ترمیم]

Year Title Role Notes Ref.
2022–2023 Bigg Boss 16 Contestant 3rd runner-up [7]

میوزک ویڈیوز[ترمیم]

Year Title Singer Language Ref.
2018 Haale Dil Apeksha Dandekar ہندی [8]
2019 Beinteha Altaaf Sayyed ہندی [9]
2020 Saans Sandeep Surila Haryanvi [10]
Eyeliner Gaggu Daad Punjabi
Dynamite Shubhankit Sharma ہندی
Nasha Zyada Lovesta, Chirag Bhatia ہندی
Buggu Oye Navjeet, Nitika Jain Punjabi [11]

تماشا[ترمیم]

Year Title Place Location Notes
2014 Miss Uttar Pradesh Winner Lucknow [12]
2018 Miss Bikini India Winner Mangalore
Miss Bikini Universe India Winner Bangalore [13]
Miss Bikini Universe Participant China
Miss Cosmos India 2018 Winner Bangalore [14]
Miss Cosmos World 2018 Participant Malaysia Won Most Talent 2018[15]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Bigg Boss 16 contestant Archana Gautam; Here's all you need to know about the Congress MLA - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2023 
  2. "Miss Bikini India 2018 and UP Congress candidate Archana Gautam on her viral bikini pictures: 'Don't mix my professions' | Hindi Movie News - Bollywood - Times of India"۔ m.timesofindia.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2022 
  3. "Bigg Boss 16 contestant Archana Gautam; Here's all you need to know about the Congress MLA - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2023 
  4. "Archana Gautam, beauty pageant winner who contested UP polls, got 1,519 votes"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2022 
  5. "UP election: Actor-model Archana Gautam, now Congress candidate, has a request"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2022-01-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2023 
  6. "'Bikini Girl' Archana Gautam, Hastinapur's Congress Candidate, Got 1519 Votes But Has 756K Insta Followers!"۔ News18 (بزبان انگریزی)۔ 2 October 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2022 
  7. "Exclusive ! Archana Gautam expelled from Bigg Boss 16"۔ The Times of India۔ 9 November 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2022 
  8. "साउथ की सनी लियोनी Archana Gautam का पानी में सेंशुअस डांस, देखकर उड़ेंगे होश"۔ आज तक (بزبان ہندی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2022 
  9. Beintehaa - Official Music Video | Apoorv Vij, Charu Kashyap & Archana Gautam | Altaaf Sayyed (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2022 
  10. Saans (Romance Will Begian Again) | (Full Song) | Sandeep Surila | Latest Haryanvi Songs 2020 (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2022 
  11. Buggu Oye| Miss You Enna Sara 2|Navjeet|Nitika Jain|Archana Gautam| Latest Punjabi Song|Jivi Records (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2022 
  12. "FYM-MISS UTTAR PRADESH CONTEST ASSOCIATION [MUPCA][FYM SAMITI IS REGD.BY THE GOVERNMENT]HEAD AND REGD. OFFICE AT FARRUKHABAD.UTTAR PRADESH [INDIA]"۔ FYM-MISS UTTAR PRADESH CONTEST ASSOCIATION [MUPCA][FYM SAMITI IS REGD.BY THE GOVERNMENT]HEAD AND REGD. OFFICE AT FARRUKHABAD.UTTAR PRADESH [INDIA] (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2022 
  13. "Miss Bikini Universe India 2018 and Congress candidate Archana Gautam has 756K followers, but got only 1,519 votes in UP elections"۔ Tribuneindia News Service (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2022 
  14. Archana Gautam Represents India at Miss CosmoWorld 2018 (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2022 
  15. "मेरठ की अर्चना गौतम ने मलेशिया में अपने नाम किया 'मिस कॉस्मो वर्ल्ड 2018' का खिताब"۔ Amar Ujala (بزبان ہندی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2022