قوم جوجی اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ازرق اردو سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

قوم جوجی اردو (Hordes of the Jochid Ulus) اس کے دو بڑے لشکر سفید اردو (White Horde) اور ازرق اردو (Blue Horde) ہیں۔ رشیدالدین فضل الله همدانی کے مطابق چنگیز خان کے سب سے بڑے بیٹے جوجی خان کے 14 بیٹے تھے۔ اس کی وفات کے بعد اس کی جاگیر اور علاقوں پر بھائیوں نے باتو خان کی حکمرانی تسمیلم کر لی اور اسے خان کا درجہ دیا۔ اردو خان جو دونوں میں سے بڑا تھا اس نے بھی باتو خان کو اردوئے زریں کا خاقان تسلیم کیا۔ اردو اپنے کچھ چھوٹے بھائیوں کے ساتھ قوم جوجی کے اردوئے زریں کے مشرقی بازو کی حکمرانی کرتا تھا جبکہ باتو اور دیگر بھائی مغربی حصے کے حکمران تھے۔ ان کے لشکروں (اردو) کو سفید، ازرق اور سرمئ ناموں سے یاد کیا جاتا تھا۔