مندرجات کا رخ کریں

اسانتھا ڈی میل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اشانتھا لکڈاسا فرانسس ڈی میل
අශන්ත ද මෙල්
ذاتی معلومات
مکمل ناماشانتھا لکڈاسا فرانسس ڈی میل
پیدائش (1959-05-09) 9 مئی 1959 (عمر 65 برس)
کولمبو
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 1)17 فروری 1982  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ17 دسمبر 1986  بمقابلہ  بھارت
پہلا ایک روزہ (کیپ 20)13 فروری 1982  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ایک روزہ30 اکتوبر 1987  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 17 57 42 70
رنز بنائے 326 466 918 577
بیٹنگ اوسط 14.17 14.56 19.12 15.18
100s/50s 0/0 0/0 1/2 0/0
ٹاپ اسکور 34 36 100* 39*
گیندیں کرائیں 3,518 2,735 7,056 3,347
وکٹ 59 59 109 69
بالنگ اوسط 36.94 37.91 37.90 37.23
اننگز میں 5 وکٹ 3 2 3 2
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 6/109 5/32 6/109 5/32
کیچ/سٹمپ 9/– 13/– 22/– 15/–
ماخذ: کرک انفو، 31 جولائی 2015

اشانتھا لکڈاسا فرانسس ڈی میل අශන්ත ද මෙල් (پیدائش: 9 مئی 1959ء کولمبو) سری لنکا کے سابق ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کھلاڑی اور قومی ٹیم کے سلیکٹر ہیں[1] انھوں نے 17 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 57 ایک روزہ بین الاقوامی میچز بھی کھیل چکے ہیں انھوں نے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پہلی گیند کرائی۔ وہ 1980ء کی دہائی میں سری لنکا کے چند گیند بازوں میں سے ایک تھے جو درمیانی رفتار سے اوپر تھے اور یہ بھی کہا جاتا تھا کہ وہ گیند کو سوئنگ آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد

[ترمیم]

ڈی میل کو 1982ء میں اس اولین ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد انگلستان کے دورہ سری لنکا میں منعقدہ واحد ٹیسٹ میں قدم رکھے یہ ایک روشن دن تھا جب سری لنکا اس کلب کا حصہ بنی جس میں شمولیت ہر سری لنکن کا خواب تھا یوں کیا جا سکتا ہے کہ ڈی میل اور سری لنکا ایک ساتھ پانچ روزہ طرز کرکٹ کا حصہ بنے کولمبو کے میدان پر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 81.5 اوورز میں 218 پر ڈھیر ہو گئی رنجن مادھو گالے 65 اور بنڈولا ورناپورے 54 کے ساتھ نمایاں سکورر تھے ڈی میل نے اس میں 19 تنز کا اضافہ کیا تھا ڈیرک انڈرووڈ 28/5 اور این بوتھم 28/3 نے سری لنکن کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا تھا

ریٹائرمنٹ کے بعد

[ترمیم]

نومبر 2018ء میں، انھیں سری لنکا کرکٹ کے قومی سلیکشن پینل کے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا گیا۔ وہ اس سے قبل 2012ء میں اس کردار میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]