استاد اللہ بخش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیدائش : 1895ء

وفات: 1978ء

آرٹسٹ، وزیر آباد ،پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ماسٹر عبد اللہ سے مصوری کی تعلیم حاصل کی۔ 1914ء میں بمبئی گئے اور پانچ برس ایک سٹوڈیو میں بطور فوٹو گرافر اور مصور کام کیا۔ کچھ عرصہ میو اسکول آف آرٹس (موجودہ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور) میں استاد رہے۔ ہندو دیومالا اور پنجاب کی دیہاتی زندگی اور ان کی تصویریوں نے ملک گیرشہرت حاصل کی۔ ایک تصویر (آٹھواں حسن ) نے بمبئی آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ نمائش میں پہلا انعام ملا۔ 1960ء میں صدر پاکستان نے تمغہء امتیاز عطا کیا۔