استاد محمد ابراہیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
استاد محمد ابراہیم
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 13 جون 1920ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 مئی 1977ء (57 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

استاد محمد ابراہیم (انگریزی: Master Muhammad Ibrahim) (ولادت: 13 جون 1920ء - وفات: 3 مئی 1977ء) سندھی زبان کے کلاسیکی گلوکار تھے۔[1]

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

محمد ابراہیم 13 جون 1920ء کو برطانوی ہند کے گجرات کے ضلع کچھ کے سلیا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔[2] محمد ابراہیم 1942ء میں 21 سال کی عمر میں برطانوی ہند کے گجرات کے ایک گاؤں سے کراچی چلے گئے۔[1]

انھوں نے 1948ء میں کراچی کے ریڈیو پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ بعد میں 1955ء میں، محمد ابراہیم بطور نغمہ نگار ریڈیو پاکستان، حیدرآباد منتقل ہو گئے۔[1]

کہا جاتا ہے کہ استاد منظور علی خان، استاد محمد جمن اور استاد محمد ابراہیم نے 1947ء میں پاکستان کی آزادی کے بعد ابتدائی دنوں میں نئے رجحانات اور اسلوب طے کرکے سندھی موسیقی میں انقلاب برپا کر دیا۔[2]

2016ء میں، کراچی میں ان کی 39 ویں برسی پر، آرٹس کونسل آف پاکستان نے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔[1]

ایوارڈ اور پہچان[ترمیم]

استاد محمد ابراہیم کو 2007ء میں (ان کی وفات کے 30 سال بعد) شاہ لطیف ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں ان کے بیٹے نے دعوی کیا کہ استاد محمد ابراہیم ان گلوکاروں میں سے ایک تھے جنھوں نے پاکستان میں ریکارڈ کیا جانے والا پہلا قومی ترانہ گایا تھا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ "39th death anniversary: Tribute paid to Sindhi classical singer Master Muhammad Ibrahim - The Express Tribune"۔ 23 May 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2019 
  2. ^ ا ب Ustad Muhammad Ibrahim, a legendary singer آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ thesindhtimes.com (Error: unknown archive URL) The Sindh Times (newspaper), Published 3 May 2018, Retrieved 22 July 2019