استار
Appearance
استار دواؤں یا سونا چاندی کے تولنے کا ایک وزن جو یونانیوں سے لیا گیا۔ اس کا اندازہ بالعموم دو مختلف پیمانوں سے لیا جاتا ہے۔
- استار درہم کے حساب سے ساڑھے چھ درہم کے برابر اور مثقال کے حساب سے ساڑھے چار مثقال کے برابر ہوتا ہے۔[1]
- ایک معادلہ تو یہ ہے کہ ایک استار=6 درہم اور2 دانق=4 مثقال۔ دوا فروشوں کا استار۔ یہ رطل کے لحاظ سے رطل مدنی کا 1/30 اور رطل عراقی کا 1/20 ہے
- دوسرا یہ ہے کہ ایک استار = ساڑھے 6 درہم =ساڑھے 4 مثقال۔[2]
عہد نبوی میں استار
[ترمیم]وَالْإِسْتَارُ أَيْضًا وَزْنُ أَرْبَعَةِ مَثَاقِيلَ وَنِصْفٍ [3]
- ایک استارساڑھے چار مثقال کا ہوتا ہے
- اردو میں ایک مثقال کا وزن ساڑھے چار ماشہ ملتا ہے لہذا ایک استارکا وزن یہ ہوگا
- ایک استار=ایک تولہ آٹھ ماشہ اور دو رتی =19.683گرام[4]
ویکی ذخائر پر استار سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |